خطبات محمود (جلد 37) — Page 159
$1956 159 13 خطبات محمود جلد نمبر 37 احباب دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ افغانستان کے احمدیوں کے لیے امن کی صورت پیدا فرمائے میرا تجربہ یہ ہے کہ اسلامی ممالک میں اسلام کے اثر کے ماتحت خدا ترسی اور اخلاق کا زیادہ بہتر نمونہ پایا جاتا ہے۔(فرمودہ 30 مارچ1956ء بمقام ربوہ ) تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: ” میں نے اپنے ایک گزشتہ خطبہ میں جو 25 مارچ کے الفضل میں شائع ہو چکا ہے جنازوں کا اعلان کرتے ہوئے ایک واقعہ کا ذکر کیا تھا۔جن صاحب سے اس واقعہ کا تعلق تھا۔چونکہ انہوں نے اس کی تردید بھیجی ہے اس لیے میں بھی آج اس کی تردید کر دیتا ہوں۔میں اپنے خطبہ میں صوفی عبدالرحیم صاحب بھیرہ والوں کے متعلق ذکر کیا تھا کہ وہ مولوی نعمت اللہ خان صاحب کی شہادت کے موقع پر کابل میں موجود تھے اور اسی شہادت سے متأثر ہو کر انہوں نے احمدیت قبول کی تھی۔اب ان کے ایک رشتہ دار شیخ فضل کریم صاحب پراچہ نے لکھا ہے کہ صوفی عبدالرحیم صاحب جو میرے ماموں زاد بھائی تھے انہوں نے نے