خطبات محمود (جلد 37)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 150 of 643

خطبات محمود (جلد 37) — Page 150

$1956 150 خطبات محمود جلد نمبر 37 جاتی ہیں۔اس لیے بیشک تم خوشیاں مناؤ اور خوشیاں منانا تمہارا حق ہے کیونکہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں حُبُّ الْوَطَنِ مِنَ الْإِيْمَانِ - 10- وطن سے محبت کرنا بھی ایمان کی میں داخل ہے۔لیکن اس کے ساتھ ہی میں نصیحت کروں گا کہ تم اپنے لیے اور دوسروں کے لیے استغفار بھی کرو اور دعا کرو کہ تم میں سے کسی سے کوئی ایسی غلطی سرزد نہ ہو کہ اس کی وجہ سے اسلام پر اعتراض عائد ہو جائے۔لوگ مانیں یا نہ مانیں خدا تعالیٰ تمہیں ایک دن دنیا پر غلبہ عطا فرمائے گا۔اُس نے خود حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو الہاماً فرمایا ہے کہ بادشاہ تیرے کپڑوں سے برکت ڈھونڈیں گئے۔11 اور جب وہ وقت آئے گا کہ بادشاہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے کپڑوں سے برکت ڈھونڈیں گے تو وہ کون سے احمق ہوں گے جو تم سے برکت حاصل نہیں کریں گے۔کپڑے تو بے جان چیز ہیں اور تم جاندار ہو۔جب وہ وقت آئے گا کہ بادشاہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے کپڑوں سے برکت ڈھونڈیں گے تو آپ کے صحابہ اور تابعین اور پھر تبع تابعین سے بھی اُن کے درجات کے مطابق برکت حاصل کی جائے گی۔کیا تم نے دیکھا نہیں کہ حضرت امام ابوحنیفہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے کتنے فاصلہ پر تھے لیکن بغداد کے بادشاہ ان سے برکت ڈھونڈتے تھے۔بلکہ صرف انہیں سے برکت نہیں ڈھونڈتے تھے بلکہ ان کے شاگردوں سے بھی برکت ڈھونڈتے تھے۔پس تم اللہ تعالیٰ سے دعائیں کرتے رہو کہ طاقت مل جانے کے بعد تم کہیں ظلم نہ کرنے لگ جاؤ اور تمہاری امن پسندی عصمت بی بی از بے چارگی والی نہ ہو۔اگر تم طاقت ملنے پر ظالم بن جاؤ گے تو تمہاری آج کی نرمی بھی ضائع ہو جائے گی اور خدا تعالیٰ کہے گا کہ اپنے تو تمہارے ناخن ہی نہیں تھے اس لیے تم نے سر کھجلانا کیسے تھا۔اب میں نے تمہیں ناخن دیئے ہیں تو تم نے سر کھجلانا بھی شروع کر دیا ہے۔پس تم خوشی منانے کے ساتھ ساتھ استغفار بھی کرتے رہو اور اپنے لیے بھی اور دوسروں کے لیے بھی دعائیں کرو کہ وہ اس آزادی کو سب کے لیے مبارک کرے۔پھر جن لوگوں کے ہاتھ میں اس وقت ملک کی باگ ڈور ہے اُن کے لیے بھی دعائیں کرو کہ اللہ تعالیٰ نہیں سچی نیکی اور تقوی اور انکسار عطا کرے جو ایک مومن کا خاصا ہے۔صحابہ کرام کو دیکھ لو