خطبات محمود (جلد 37)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 123 of 643

خطبات محمود (جلد 37) — Page 123

خطبات محمود جلد نمبر 37 123 $1956 کام کرنے والے عہدیداروں کا ہوتا ہے۔یورپ کی تاریخ پڑھو تو تمہیں معلوم ہو گا کہ پرانی حکومتوں میں وزیر اعظم ، وزیر جنگ اور وزیر خزانہ کے عہدوں پر پادری ہی مقرر کیے جاتے تھے۔جب فرانس کی طاقت پورے جو بن پر تھی اُس کا وزیر خزانہ ایک پادری تھا۔جب بھی مالی لحاظ سے بادشاہ کو کوئی دقت پیش آتی وزیر خزانہ اُسے دور کرتا تھا اور مشکلات کو دور کرنے کی وہ کوئی نہ کوئی صورت نکال لیتا تھا۔اسی طرح اور بھی کئی بادشاہ گزرے ہیں جن کی حکومتوں کے نظم ونسق میں پادریوں کو خاص دخل حاصل تھا۔جب انتظامی محکموں کے افسر فیل ہو جاتے تھے تو پادری حکومت کو قائم رکھنے میں مدد دیتے تھے۔پس اگر واقفین اپنے اندر انتظامی قابلیت پیدا کر لیں تو اس کی وجہ سے جماعت میں ان کا اعزاز خود بخود بڑھ جائے گا۔انگلستان کے عیسائی اگر چہ پروٹسٹنٹ ہیں کیتھولک نہیں لیکن پھر بھی وہاں پادریوں کے اثر کی یہ کیفیت ہے کہ ایڈورڈ ہشتم نے جب ایک مطلقہ عورت سے شادی کا ارادہ کیا تو گو وہ عورت پہلے بھی شاہی دعوتوں میں شریک ہوا کرتی تھی اور سب کو اس کا علم تھا لیکن پادریوں نے اس پر اعتراض کرنا شروع کر دیا اور کہا کہ یہ بات چرچ کے دستور کے خلاف ہے۔ان پادریوں کا اتنا اثر تھا کہ باوجود اس کے کہ مسٹر چرچل بادشاہ کی تائید میں تھے ، تمام وزراء نے کی یہ نوٹس دے دیا کہ اگر بادشاہ نے اس عورت سے شادی کی تو ہم استعفیٰ دے دیں گے۔نتیجہ یہ ہوا کہ بادشاہ اس بات پر مجبور ہو گیا کہ تخت کو چھوڑ دے۔حالانکہ وہ اپنی رعایا کو انتہائی محبوب تھا۔پس ہمارے مبلغین کو بھی چاہیے کہ وہ اپنے اندر انتظامی قابلیت پیدا کریں تا کہ انہیں ی عہدوں پر لگایا جا سکے۔اگر ان میں قابلیت پیدا ہو جائے تو جب انہیں ناظر نائب ناظر کے عہدہ پر مقرر کیا جائے گا تو وہ بڑے بڑے وزراء کو بھی بے دھڑک مل سکیں گے۔اسی طرح انہیں اخبارات کا بھی مطالعہ کرنا چاہیے لیکن دوسروں سے خریدے ہوئے اخبارات نہ ہوں بلکہ قربانی کر کے خود اخبارات خریدا کریں اور اُن کا مطالعہ کیا کریں۔یہ نہیں کہ دفتر گئے اور وہاں اخبار پڑی دیکھی تو اُس کو پڑھنا شروع کر دیا۔انہیں چاہیے کہ خواہ کتنا ہی گزارہ کیوں نہ کرنا پڑے اخبار خود خرید کر پڑھیں۔میں اپنے بچپن کے زمانہ میں بھی