خطبات محمود (جلد 37)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 87 of 643

خطبات محمود (جلد 37) — Page 87

$1956 87 خطبات محمود جلد نمبر 37 اور کارکنوں کو دو دو ماہ تک تنخواہیں نہ مل سکیں۔میں نے دفتر والوں سے کہا کہ پہلے تو مبلغ کی سمندری جہاز پر جاتے تھے اور وہ بھی تھرڈ کلاس میں سفر کرتے تھے۔اب ہوائی جہاز کے سفر پر کیوں زور دیا جاتا ہے؟ انہوں نے کہا کہ اب ہوائی جہاز میں سفر کرنے کی رسم پڑ گئی ہے۔نے انہیں کہا کہ اس رسم کو ہٹانا چاہیے۔ورنہ اخراجات بہت بڑھ جائیں گے۔چنانچہ اب مبلغین دوباره سمندری جہاز کے ذریعہ جانے لگ گئے ہیں۔بہر حال یہ ایسے امور ہیں جن پر تمہیں خود بھی غور کرنا چاہیے اور وکالت تبشیر کے افسروں سے ملاقات کر کے اُن سے بھی ان امور کے متعلق باتیں کرنی چاہییں۔میں تمہیں شادیوں سے منع نہیں کرتا لیکن میں یہ تمہیں کہے بغیر نہیں رہ سکتا کہ اگر تم یورپ میں شادیاں کرو گے تو وہ عورتیں تمہارے گلے کا ہار ہی نہیں ایک زنجیر بن جائیں گی اور تمہیں ہلنے بھی نہیں دیں گی۔وہ یا تو تمہیں مرتد کر کے رہیں گی اور یا تم انہیں چھوڑنے پر مجبور ہو جاؤ گے اور بعد میں اپنے کانوں کو ہاتھ لگاؤ گے اور کہو گے کہ اس شادی کی مصیبت سے تو بغیر شادی کے رہنا زیادہ اچھا تھا۔پس تم شادیاں کرو مگر یورپ میں نہیں بلکہ اپنے ملک میں کرو اور پھر اس بات کا خیال رکھو کہ اگر سات سات، آٹھ آٹھ بچے تمہارے ساتھ جائیں گے تو ایک مبلغ کے سفر پر میں تمہیں مشنوں کا خرچ آجائے گا اور اس طرح تبلیغ ختم ہو جائے گی۔پس تم ایسے وقت میں شادیاں کرو کہ جب تم تبلیغ کے لیے باہر جاؤ تو یا تو تمہارا کوئی بچہ نہ ہو اور اگر ہو تو صرف ایک بچہ ہو اور جب واپس آؤ تو صرف دو یا تین بچے ہوں تا کہ مرکز پر تمہارے آنے جانے کی وجہ سے زیادہ اخراجات نہ پڑیں۔مگر اب یہ حالت ہے کہ میں نے انڈونیشیا کے ایک مبلغ کے متعلق پوچھا کہ کیا اُس کے سات بچے ہیں؟ تو مجھے بتایا گیا کہ آپ کو غلطی لگی ہے اُس کے سات نہیں گیارہ بچے ہیں۔اب بظاہر یہ تعجب کی بات معلوم ہوتی ہے اصل بات یہ ہے کہ چونکہ وہ دُور رہتے ہیں اور اُن کے بچوں کی پیدائش کی خبر ہمیں بہت دیر بعد ملتی ہے اس لیے اس دوران میں اُن کے پہلے بچے بھول جاتے ہیں۔پھر خدا تعالیٰ نے بعض عورتوں میں ایسا مادہ رکھا ہے کہ وہ زچگی کے بعد خاوند سے ملیں تو فوراً حاملہ ہو جاتی ہیں۔اگر اس قسم کی کوئی عورت ہو تو اٹھارہ ماہ میں اُس کے ہاں دو بچے ہو جائیں گے اور اگر