خطبات محمود (جلد 36) — Page 87
$1955 87 خطبات محمود جلد نمبر 36 مستحق ہے۔اگر دنیوی حکومتیں ان اصولوں کو قبول کر لیں تو وہ بھی اَلْحَمْدُ کی مستحق ہو جائیں گی۔اور ان میں لڑائی جھگڑے اور فساد بند ہو جائیں گے اور ان کے دشمن باقی نہ رہیں گے۔اگر الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ والی حکومت کو کوئی دشمن مٹانا چاہے تو اس کا یہی مطلب ہوا نہ کہ آپ بھی مرے۔یہ تو ہمیں بتاتی ہے کہ نہ صرف کام کرنے والے زندہ رکھے جائیں بلکہ جو کام نہیں کرتے وہ بھی زندہ رکھے جائیں۔اب اگر کوئی گورنمنٹ یہ طاقت اختیار کرے اور پھر اُسے وسیع کیا جائے تو صرف اپنے ملک کے لوگوں کے لئے ہی نہیں بلکہ باقی لوگوں کے لئے بھی لازمی بات ہے کہ اس حکومت کا دنیا میں کوئی دشمن نہیں ہوگا۔ایسا پاگل کون مل سکتا ہے جو اپنے گلے پر آپ چُھری پھیر نے لگ جائے۔اگر دنیا اس اصول پر عمل کرے تو سارے جھگڑے کیپٹلزم اور کمیونزم کے ختم ہو جاتے ہیں۔“ :1: حضور نے یہ خطبہ انگلش میں دیا تھا۔:23: الفاتحة 2 3: الفاتحة: 3 (الفضل 22 جون 1955ء) 4: إِنَّ الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّلِحَتِ وَاَخْبَتُوا إِلَى رَبِّهِمْ أُولَيكَ أَصْحَبُ الْجَنَّةِ هُمْ فِيهَا خُلِدُونَ (هود : 24) 5 النحل: 32 ، الفرقان: 17 6 حم السجدة: 32 : وَالَّذِينَ آمَنُوا وَاتَّبَعَتُهُمْ ذُرِّيَّتُهُمْ بِإِيمَانِ الْحَقْنَابِهِمْ ذُرِّيَّتَهُمْ (الطور : 22)