خطبات محمود (جلد 36) — Page 55
$1955 55 خطبات محمود جلد نمبر 36 کی میعادگزرچکی ہوگی۔اس وقت تک جتنے وعدے آنے چاہیں تھے ابھی تک اُن میں سوالاکھ کی کمی ہے اور روزانہ وعدوں کی آمد بھی ہزار دو ہزار سے زیادہ نہیں۔اس کے معنے یہ ہیں کہ جماعت کے افراد نے اپنے فرائض کو سمجھنے میں کوتاہی کی ہے۔اس میں کوئی شبہ نہیں کہ یہ خدا تعالیٰ کا کام ہے اور یہ ضرور ہوگا لیکن اس کے ساتھ ہی خدا تعالیٰ نے مجھ پر بھی یہ ذمہ داری عائد کی ہوئی ہے کہ میں تم سے کام کراؤں۔اس لئے مجھے یقین ہے کہ جہاں اللہ تعالیٰ اپنے کام کو چلانے کے لیے کوئی نہ کوئی رستہ کھول دے گا وہاں میں محسوس کرتا ہوں کہ چاہے مجھے سختی کرنی پڑے یا کوئی اور طریق اختیار کرنا پڑے بہر حال میں تم کو اس ذریعہ سے توجہ دلاتا رہوں گا تا کہ تم اپنے فرائض کو سمجھ جاؤ۔میرے لئے یہ بات تلخ ہے یا شیریں مجھے اس کی کوئی پروا نہیں۔بہر حال میں نے خدا تعالیٰ کے سامنے یہ بات پیش کرنی ہے کہ جن لوگوں سے کام لینے کی ذمہ داری مجھ پر ڈالی گئی تھی ان سے میں نے کام لیا ہے یا نہیں۔اور جولوگ میری ہدایت کے مطابق کام نہیں کر سکے انہیں میں نے اپنی جماعت سے الگ کر دیا ہے یا نہیں۔میں آخری دفعہ جماعت کو پھر توجہ دلاتا ہوں کہ وہ اپنے فرائض کو سمجھے ابھی وعدوں کی میعاد میں چند دن باقی ہیں۔ممکن ہے ان چند دنوں میں وعدوں کے بھیجنے میں زور پیدا ہو جائے۔عام طور پر ان آخری دنوں میں وعدوں میں زور نہیں ہوتا بلکہ وعدوں کی آمد میں کمی پیدا ہو جاتی ہے۔اور پھر جو وعدے اس وقت آ رہے ہیں اُن سے پتا لگتا ہے کہ وعدوں کے زور میں کمی آچکی ہے۔پچھلے پانچ دنوں میں دس ہزار کی جو زیادتی تھی وہ یکدم چھیں ہزار کی کمی میں تبدیل ہوگئی۔اس پر تم آئندہ کا بھی قیاس کرلو۔بہر حال میں جماعت کے افراد کو اس طرف توجہ دلاتا ہوں کہ تم نے احمدیت میں داخل ہوتے وقت اس بات کا اقرار کیا تھا کہ ہم دین کو دنیا پر مقدم کریں گے۔لیکن اس دفعہ ایسے آثار پیدا ہو رہے ہیں جن سے معلوم ہوتا ہے کہ تم نے دین کو دنیا پر مقدم کرنے میں کوتاہی کی ہے اور اپنے فرائض کو صحیح طور پر ادا نہیں کیا ہے۔ابھی چند دن باقی ہیں تم ان میں اپنی کوتاہیوں کو دور کرنے کی کوشش کرو اور ساتھ دعائیں کرو۔کیونکہ یہ بات ناممکن نہیں کہ ان چند دنوں میں جماعت میں ایسا جوش پیدا ہو جائے کہ اللہ تعالیٰ جماعت کی اس کو تا ہی کو دور کر دے جو اُس نے اس وقت تک کی ہے۔لیکن اگر اس نے پھر بھی کوتاہی کی تو اسے سمجھ لینا چاہیے کہ اگر کسی نے