خطبات محمود (جلد 36) — Page 293
$1955 293 خطبات محمود جلد نمبر 36 صلى الله عیسائی ہے پھر تیرا عیسی علیہ السلام کے متعلق کیا خیال ہے؟ میں کہوں گا کہ بے شک عیسیٰ علیہ السلام بھی امن پسند نبی تھے لیکن وہ محمد رسول اللہ (ﷺ) سے دوسرے درجہ پر ہیں۔تقریر کے بعد سب لوگ اپنے اپنے گھروں کو چلے گئے۔میں بھی اپنے مکان کی طرف جو قریب ہی تھا جانے کے لیے چل پڑا۔میں اپنے مکان کی طرف جارہا تھا کہ میں نے اپنے پیچھے قدموں کی آہٹ سنی۔میں نے پیچھے مڑ کر دیکھا تو ڈسمنڈ شا آ رہا تھا۔میں نے کہا ڈسمنڈ شا! تقریر تو ختم ہو چکی ہے اور لوگ اپنے گھروں کو واپس چلے گئے ہیں لیکن آپ میرے پیچھے آرہے ہیں؟ وہ کہنے لگا میرے دل میں ایک خیال آیا تھا جس کی وجہ سے میں مجبور ہو گیا تھا کہ آپ کے پیچھے پیچھے آؤں۔اس نے کہا میں آپ سے اس بات کا ذکر کرنے آیا تھا کہ جب میں اپنی تقریر میں یہ کہہ رہا ہوتا ہوں کہ محمد رسول اللہ (ﷺ) سب سے بڑے امن پسند نبی تھے تو یوں معلوم ہوتا ہے کہ خدا میری زبان سے بول رہا ہے۔لیکن پھر بھی لوگ اس بات کو نہیں مانتے۔حالانکہ میں سمجھ رہا ہوتا ہوں کہ خدا میری زبان سے بول رہا ہے۔میں نے کہا ڈسمنڈ شا! اصل بات یہ ہے کہ خدا تعالیٰ جب کوئی بات منوانا چاہتا ہے تو وہ اُسے انسان کے دل پر نازل کیا کرتا ہے۔تمہاری زبان پر خدا بولتا ہے تو وہ بات لوگوں کے کانوں میں جاتی ہے اُن کے دل کے اندر داخل نہیں ہوتی۔لیکن جب خدا اُن کے دل میں بولے گا تو وہ سارے ماننے لگ جائیں گے۔اس پر وہ ہنس پڑا اور کہنے لگا ہاں یہ بات ٹھیک ہے۔خدا میری زبان سے بولتا ہے اور پھر وہ بات دوسرے لوگ میرے واسطہ سے سنتے ہیں۔اس لیے اُن پر اثر نہیں ہوتا۔اگر وہ ان کے دل میں بولے تو وہ ضرور ماننے لگ جائیں۔یہ وہی حقیقت ہے جس کے متعلق خدا تعالیٰ قرآن کریم میں فرماتا ہے۔نَزَلَ بِهِ الرُّوحُ الْاَمِيْنُ عَلَى قَلْبِكَ 12 یعنی چونکہ یہ وحی تیرے قلب پر نازل ہوتی ہے اس لیے تیرے اندر اس وحی کے متعلق غیر معمولی استقامت پائی جاتی ہے اور تو کہتا ہے کہ اگر تم سورج کو میرے دائیں ہاتھ پر اور چاند کو میرے بائیں ہاتھ پر بھی لا کر رکھ دو اور پھر مجھ سے کہو کہ میں خدائے واحد کی توحید کی اشاعت کرنے سے رک جاؤں تو میں ایسا نہیں کروں گا۔کیونکہ خدا تعالیٰ کی وحی میرے دل پر نازل ہوئی ہے۔اگر وہ میرے قلب پر نازل نہ ہوتی تو میں تمہاری باتوں کو بھی سنتا۔لیکن اب یہ سوال باقی نہیں رہا کہ میں تمہاری بات بھی سنوں کیونکہ خدا تعالیٰ نے میرے