خطبات محمود (جلد 36) — Page 226
$1955 226 خطبات محمود جلد نمبر 36 اور دوسری خدمات بجالا نا ہوتا ہے۔اسی طرح حضرت مرزا صاحب کے الہاموں کا ایک خادم کی حیثیت میں یہ کام ہے کہ وہ قرآن کریم کے معانی کو محفوظ رکھیں اور وہ گرد و غبار جو قرآن کریم پر پڑ گیا ہے اُسے صاف کریں۔یہ گرد و غبار قرآن کریم کا حصہ نہیں بلکہ لوگوں نے اپنے غلط خیالات کی وجہ سے قرآن کریم کے معانی پر ڈال دیا ہے۔پس حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے الہامات قرآن کریم کے خادم ہیں اور ان کا کام اس سے گردو غبار کو دور کرنا ہے۔ان کی حیثیت شروع سے ہی قرآن کریم کے خادم کی سی ہے اور آئندہ بھی ہمیشہ ان کی یہی حیثیت رہے گی۔لیکن چونکہ مخالفین ہم پر یہ الزام لگاتے تھے کہ ہم حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے الہامات کو قرآن کریم پر ترجیح دیتے ہیں اور محمد رسول اللہ ﷺ کو خاتم النبین نہیں سمجھتے اس لیے میری توجہ اس طرف پھری کہ میں اس بات کی تحقیق کروں کہ آیا آپ کے الہامات میں بھی محمد رسول اللہ ﷺ کو خاتم التین قرار دیا گیا ہے یا نہیں ؟ چنانچہ میں نے تحقیقات کی تو معلوم ہوا کہ تذکرہ میں تین دفعہ یہ الہام درج ہے کہ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَالِ حَمَّدٍ سَيِّدُ وُلْدِادَمَ وَخَاتَمَ النَّبِيِّنَ 4 یعنی محمد رسول الله ﷺ پر درود بھیجو جو تمام بنی آدم کے سردار اور خاتم النبین ہیں۔اب اگر معترضین کا یہ اعتراض درست ہے کہ ہم حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی وحی کو قرآن کریم پر ترجیح دیتے ہیں تو اگر ہم محمد رسول اللہ ﷺ کو خاتم العین نہیں مانتے تو اپنے عمل سے ہم حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو جھوٹا قرار دیتے ہیں۔کیونکہ ایک طرف تو ہم معترضین کے قول کے مطابق آپ کو محمد رسول اللہ ﷺ سے بھی بڑا اور افضل قرار دیتے ہیں اور دوسری طرف آپ کے الہام کو جھوٹا سمجھتے ہیں۔اور اگر ہم حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام کی وحی کو قرآن کریم سے افضل قرار نہیں دیتے بلکہ انہیں قرآن کریم کے خادم کے طور پر تسلیم کرتے ہیں تو پھر اس بات میں بھی کوئی شک نہیں رہتا کہ ہمارے اپنے عقیدہ کی رُو سے بھی محمد رسول اللہ ﷺ خاتم النبین ہیں۔کیونکہ مرزا صاحب کے الہامات میں بھی محمد رسول اللہ ﷺ کو خاتم النبین قرار دیا گیا ہے۔غور کرو کہ یہ کتنی واضح بات ہے۔اگر ہم اس بات میں بچے ہیں کہ قرآن کریم اصل ہے اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام کے الہامات اس کے تابع ہیں تو جب قرآن کریم کہتا ہے کہ محمد رسول اللہ ﷺ خاتم النبین ہیں تو ہم آپ کے خاتم النبین ہونے سے کس طرح انکار کر سکتے ہیں۔