خطبات محمود (جلد 36) — Page 196
$1955 196 29 خطبات محمود جلد نمبر 36 ایک دوسرے کے دل میں اسلام کے لیے اپنی زندگیاں وقف کرنے کی روح کو تازہ رکھو اور اس کے لیے آدمی مہیا کرتے رہو (فرموده 21 /اکتوبر 1955ء بمقام ربوہ) تشهد ، تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا۔" میں دوستوں کو آج پھر وقف دائمی کی طرف توجہ دلاتا ہوں۔جن لوگوں کے بچے اعلیٰ تعلیم پا جاتے ہیں اُن کو تو باہر کی نوکریوں کی سوجھتی ہے۔اور جن لوگوں کے بچے تعلیم نہیں پاسکتے وہ " عصمت بی بی از بیچارگی" کے مطابق سلسلہ کی خدمت کے لیے آجاتے ہیں۔مگر ہر شخص کی قابلیت الگ الگ ہوتی ہے۔بے شک ان لوگوں میں سے بھی ایسے افراد نکلتے ہیں جو نہایت چوٹی کے عالم ہوتے ہیں اور ہم اُن سے بجا طور پر یہ امید رکھتے ہیں کہ جب بھی سلسلہ کے لیے قربانی اور نقطۂ مرکزیہ کی ضرورت ہوگی وہ اپنے آپ کو آگے لے آئیں گے اور جماعت کو اکٹھا کرنے اور اُسے انشقاق سے بچانے کی پوری کوشش کریں گے۔لیکن اگر وہ لوگ بھی آگے آتے جن پر اللہ تعالیٰ نے دُہرا احسان کیا ہے اُس نے انہیں کھانے پینے کے لیے وافر دیا ہے تو نُورٌ عَلی نُور ہو جاتا۔کیونکہ ایسے لوگ اپنے اردگرد کے دوسرے لوگوں پر بھی اچھا اثر ڈال سکتے تھے۔مگر میں یہ کہہ کر اس طبقہ کی ہتک نہیں کر رہا جو غرباء میں سے ہے۔بلکہ وہ زیادہ تعریف کے مستحق ہیں۔کیونکہ وہ