خطبات محمود (جلد 36)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 195 of 338

خطبات محمود (جلد 36) — Page 195

خطبات محمود جلد نمبر 36 195 $1955 طالب علم نہیں آئیں گے اُس وقت تک شاہد بھی زیادہ تعداد میں نہیں نکل سکتے۔ہمارے سکول کے اساتذہ کو چاہیے کہ وہ لڑکوں میں وقف کی تحریک کریں اور انہیں سمجھائیں کہ تمہارا اعلی گزارہ تمہارے اپنے اختیار میں ہے۔اگر تم باہر جاؤ گے اور تبلیغ کرو گے تو تمہاری تبلیغ کے نتیجہ میں جماعت بڑھے گی اور جماعت کے بڑھنے سے چندے زیادہ ہوں گے اور چندے زیادہ آئیں گے تو تمہارے گزارے بھی زیادہ اعلیٰ ہوں گے۔اگر یورپ کا کوئی حصہ ہی احمدی ہو جائے تو جماعت کے چندے کئی گنا بڑھ سکتے ہیں۔پس سکول کے اساتذہ اپنے سکول کے لڑکوں کو سمجھائیں اور پروفیسر کالج کے لڑکوں کو سمجھائیں اور باہر کے مبلغ اپنی اپنی جماعتوں میں چندہ دینے اور زندگی وقف کرنے کی تحریک کریں۔اس طرح چند مہینوں میں ہی کام کی رفتار تیز ہوسکتی ہے اور یہ صدی ہر قسم کے شیطانی حملوں سے محفوظ ہوسکتی ہے۔پھر جوں جوں جماعت بڑھے گی خدا تعالیٰ اپنے فضل سے آئندہ بھی اس میں جوش پیدا کرتا چلا جائے گا۔“ (الفضل 25 /نومبر 1955ء) 1 مرقس باب 16 آیت 16 2 متی باب 6 آیت 26 :3 تذكرة الشهادتین روحانی خزائن جلد 20 صفحہ 67 صلى الله 4 الصحيح البخارى كتاب بدء الوحى باب كيف كان بدء الوحي الى رسول الله الا الله تذکرہ صفحہ 52 ایڈیشن چہارم