خطبات محمود (جلد 36) — Page 7
$1955 7 خطبات محمود جلد نمبر 36 اگر کوئی مدد طلب کرنے والا آجاتا تو وہ اُس کی مدد کرنے سے انکار کر دیتی اور کہتی کہ ابھی پورا سوت تیار نہیں۔جب وہ سوت کات لیتی تو گاؤں کے قابل امداد لوگوں کے متعلق معلومات حاصل کرتی اور پھر اس سوت کو کاٹ کر ان سب میں تقسیم کر دیتی۔لیکن اس کی محنت سے کوئی شخص بھی فائدہ نہ اٹھا سکتا۔کیونکہ اگر وہ سوت آٹھ آدمیوں کے کام آسکتا تھا اور قابل امدا د سو آدمی ہوتے تو کی وہ اسے ٹکڑے کر کے سو آدمیوں میں تقسیم کر دیتی اور اس طرح وہ کسی کے بھی کام نہ آ سکتا۔تو فرمایا تم اس عورت کی طرح نہ بنو۔اس کے معنی یہ ہیں کہ تم بیوقوف نہ بنو۔تم محنت کرو اور عقل سے محنت کرو۔ایسا نہ ہو کہ تم اپنے خیال میں کسی کو کوئی چیز دے رہے ہولیکن اسے اس کا کوئی فائدہ نہ پہنچتا ہو۔تمہاری ہر تکلیف ایسی ہو جو دوسروں کو آرام دینے والی ہو۔اگر تم کوئی ایسی تکلیف اٹھاتے ہو کہ اس سے دوسروں کو فائدہ نہیں پہنچتا تو تمہاری وہ تکلیف خدا تعالیٰ کو پسند نہیں۔خدا تعالیٰ کو تمہاری وہی تکلیف پسند ہے جس سے دوسروں کو آرام ملتا ہے۔اگر تم تبلیغ کرتے ہو اور اس کے نتیجہ میں کسی کو ہدایت مل جاتی ہے تو تمہارا یہ فعل خدا تعالیٰ کو پسند ہے۔لیکن اگر تم تبلیغ کرتے ہو اور اس کے نتیجہ میں کسی کو ہدایت نہیں ملتی اور تم یہ کہ دیتے ہو کہ ان لوگوں کے دل سخت ہو گئے ہیں تو تمہارا یہ کام خدا تعالیٰ کو پسند نہیں۔تم یہ کہتے ہو کہ میرے بھائی بھتیجے یا دوسرے رشتہ دار میری بات نہیں سنتے یا میری تبلیغ کا ان پر کوئی اثر نہیں ہوتا۔لیکن تم بھی تو کسی کے بھائی تھے۔تم بھی تو کسی کے بھتیجے تھے۔تم بھی تو کسی کے بھانجے تھے۔تم بھی تو کسی کے خاوند تھے۔تم بھی تو کسی کے داماد تھے۔تمہارا خدا تعالیٰ سے کیا رشتہ تھا کہ اس نے تمہیں ہدایت دے دی۔حقیقت یہ ہے کہ جماعت کے دوست اپنے رشتہ داروں اور قریبی دوستوں کو صحیح طور پر تبلیغ نہیں کرتے اور نہ کوئی وجہ نہیں تھی کہ ان پر تبلیغ کا کوئی اثر نہ ہوتا۔کل ہی میرے پاس ایک عورت آئی وہ قادیان کے پاس کی رہنے والی تھی۔اس نے مجھے بتایا کہ چالیس سال سے میرا خاوند احمدی نہیں ہوا۔میں اکیلی احمدی ہوں۔وہ خود نیک عورت تھی اور موصیہ تھی اور میرے پاس یہ شکایت لے کر آئی تھی کہ اب میں 72,70 سال کی ہو گئی ہوں۔اگر میں مرگئی تو میرا جنازہ کون لائے گا؟ میں نے اُسے کہا کیا تمہارا خاوند زندہ ہے؟ اس نے کہا ہاں وہ زندہ ہے لیکن احمدی نہیں۔میں نے کہا کیا تمہارا اور کوئی رشتہ دار احمدی نہیں ؟ اس نے کہا نہیں۔میں نے کہا کیا تمہارے