خطبات محمود (جلد 36)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 148 of 338

خطبات محمود (جلد 36) — Page 148

$1955 148 25 25 خطبات محمود جلد نمبر 36 اسلام کے غلبہ کی یہی صورت ہے کہ ہم میں نسلاً بعد نسل ایسے لوگ پیدا ہوتے رہیں جو اسلام کی اشاعت کے لیے اپنے آپ کو وقف کریں (فرموده 23 ستمبر 1955ء بمقام کراچی) تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور نے سورۃ انفال کی اس آیت کی تلاوت فرمائی کہ وَالَّذِينَ آمَنُوا مِنْ بَعْدُ وَهَاجَرُوا وَجَهَدُوا مَعَكُمْ فَأُولَيْكَ مِنْكُمْ 1 - اس کے بعد فرمایا۔" سلسلہ احمدیہ کو قائم ہوئے آج چھیاسٹھ سال ہوئے ہیں اور اس کی بنیاد پڑے اس سے بھی سات آٹھ سال زیادہ ہو چکے ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو وفات پائے بھی 46 سال ہو گئے ہیں۔ظاہر ہے کہ اس عرصہ میں ایمان لانے والے احمدیوں کی اکثریت کو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی صحبت کا موقع نہیں مل سکتا تھا کیونکہ وہ اُس وقت تک پیدا ہی نہیں ہوئے تھے یا اتنے چھوٹے تھے کہ سوائے اس کے کہ اُن کے ماں باپ احمدی ہوں ان کو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی صحبت میں لے جانے والا اور کوئی نہیں تھا۔مگر صحابہ کے حالات پڑھ کر اور صحابہ کی قربانیوں اور اُن کے درجات کا ذکر سن کر ہر شخص کی خواہش ہوتی ہے کہ کاش! میں بھی صحابی ہوتا اور میں بھی ان برکات سے حصہ لینے والا ہوتا جن سے صحابہ نے حصہ لیا۔