خطبات محمود (جلد 36)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 120 of 338

خطبات محمود (جلد 36) — Page 120

$1955 120 23 خطبات محمود جلد نمبر 36 مغربی ممالک میں اب اسلام کی فوقیت اور برتری کو تسلیم کرنے کا رجحان سرعت کے ساتھ ترقی کر رہا ہے (فرموده 9 ستمبر 1955ء بمقام احمد یہ ہال کراچی ) تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا۔" میں آج کا خطبہ شروع کرنے سے پہلے یہ کہنا چاہتا ہوں کہ اس بیماری کا اثر مجھ پر زیادہ تر یہ ہے کہ میں شور بالکل برداشت نہیں کر سکتا۔ذرا بھی شور ہو تو مجھے یوں معلوم ہوتا ہے کہ کوئی شخص میرے سر پر ہتھوڑے مار رہا ہے۔چنانچہ جس دن ہم آئے ہیں نئے مکان میں بعض نقائص کی وجہ سے اس قدر شور تھا کہ جب ہم ناشتہ کرنے بیٹھے اور میرے ساتھ بیٹھنے والے میری بیویاں اور بچے ہی تھے تو اگر کوئی پرچ میں پیالی بھی رکھتا ہو یا چمچہ رکھتا ہو تو مجھے یوں معلوم ہوتا کہ ڈھول بج رہے ہیں۔یورپ میں بھی یہ تکلیف مجھے رہی ہے جس سے بچنے کے لیے میں اکثر اوقات اپنے کانوں میں روئی ڈال لیا کرتا تھا۔اس بیماری کا دوسرا اثر میری آنکھوں پر پڑا ہے۔جس میں پہلے سے تو بہت افاقہ ہے مگر پھر بھی ابھی کمزوری باقی ہے۔جب میں اُن دوستوں کو دیکھتا ہوں جن کو میں پہچانتا تھا اور اب بھی پہچانتا ہوں تو مجھے یوں معلوم ہوتا ہے کہ اُن کی شکلوں میں تھوڑا سا فرق ہے۔ڈاکٹروں نے دوبارہ