خطبات محمود (جلد 36)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 105 of 338

خطبات محمود (جلد 36) — Page 105

$1955 105 19 خطبات محمود جلد نمبر 36 سورۃ اخلاص میں عقیدہ تثلیث کی تردید اور قرآن کریم کا خلاصہ بیان کیا گیا ہے (فرموده 12 /اگست 1955ء بمقام مسجد لندن ) تشہد ،تعوذ ،سورۃ فاتحہ اور سورۃ اخلاص کی تلاوت کے بعد فرمایا۔وو پہلے میں خطبہ دوں گا۔پھر قعدہ استراحت کے بعد دوسرا خطبہ پڑھوں گا اور ان کے اور نماز کے درمیان عزیزم چودھری ظفر اللہ خاں صاحب میرے خطبہ کا انگریزی میں ترجمہ کریں گے تا کہ وہ دوست جوار دو نہ جانتے ہوں اس سے فائدہ اٹھا سکیں۔میں نے حسبِ عادت سورۃ فاتحہ کی تلاوت کی ہے اور پھر سورۃ اخلاص پڑھی ہے۔رات کو میں بہت بیمار ہو گیا اور باوجو د ساتھ ساتھ نیند لانے والی دوائیاں لینے کے مجھے نیند نہ آسکی۔لیکن بعد میں اصلاح معدہ کی دوائیں لیں جن سے کچھ نیند آ گئی۔اور میں اس قابل ہوا کہ خطبہ دے سکوں۔میں چونکہ ایک خطرناک اور لمبی بیماری سے نکلا ہوں اس لئے تھوڑا سا صدمہ بھی زیادہ محسوس ہوتا ہے اور چلتا ہوں تو کچھ بوجھ سا معلوم ہوتا ہے۔مگر چونکہ میں نے دیکھا کہ مسجد تک آسکتا ہوں اس لئے نماز کے لیے آ گیا ہوں۔