خطبات محمود (جلد 35)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 29 of 461

خطبات محمود (جلد 35) — Page 29

$1954 29 29 خطبات محمود تو خدا تعالیٰ بھی ہمیں زندگی نہیں دے گا۔لیکن اگر ہم اس کو زندہ رکھتے ہیں تو خدا تعالیٰ قیامت کے دن ہمیں کہے گا کہ تم نے مجھے زندگی دینے کی کوشش کی اس لیے اب میں بھی تمہیں زندگی دوں گا۔یہ مت سمجھو کہ خدا تعالیٰ کے لیے زندگی کا لفظ کیوں استعمال کیا گیا ہے۔وہ تو تی وقیوم ہے۔اُس کے لیے زندگی کا لفظ استعمال نہیں کیا جا سکتا۔کیونکہ احادیث میں آتا ہے کہ قیامت کے دن جب بعض لوگ خدا تعالیٰ کے سامنے پیش ہوں گے تو وہ کہے گا تم جنت میں داخل ہو جاؤ کیونکہ میں بھوکا تھا تم نے مجھے کھانا کھلایا، میں پیاسا تھا تم نے مجھے پانی پلایا، میں نگا تھا تم نے مجھے کپڑے پہنائے۔وہ لوگ کہیں گے یہ کیسے ہو سکتا ہے؟ تو تو رب العالمین ہے اور ہم تیرے بندے ہیں۔تیری شان تو بہت ارفع ہے تو کیسے بھوکا رہ سکتا ہے کہ ہم تجھے کھانا کھلائیں، تو کیسے پیاسا رہ سکتا ہے کہ ہم تجھے پانی پلائیں، تو کیسے ننگا رہ سکتا نی ہے کہ ہم تجھے کپڑے پہنا ئیں۔اللہ تعالیٰ کہے گا نہیں! نہیں ! تم نے ایسا کیا ہے۔میرا ایک ادنیٰ سے ادنی بندہ جب تمہارے پاس آیا اور وہ بھوکا تھا اور تم نے اسے کھانا کھلایا تو میں ہی بھوکا تھا جس کو تم نے کھانا کھلایا اور جب میرا ایک ادنیٰ سے ادنی بندہ تمہارے پاس آیا اور وہ پیاسا تھا اور تم نے اسے پانی پلایا تو میں ہی پیاسا تھا جس کو تم نے پانی پلایا۔اور جب میرا ایک کی ادنیٰ سے ادنی بندہ تمہارے پاس آیا اور وہ نگا تھا اور تم نے اسے کپڑے پہنائے تو میں ہی ننگا تھا جسے تم نے کپڑے پہنائے۔اور اگر میرا ایک ادنیٰ سے ادنی بندہ بیمار ہوا اور تم نے اس کی عیادت کی تو تم نے میری ہی عیادت کی 5 پس چونکہ میں بھوکا تھا تم نے مجھے کھانا کھلایا، میں پیاسا تھا تم نے مجھے پانی پلایا، میں ننگا تھا تم نے مجھے کپڑا پہنایا، میں بیمار تھا تم نے میری کی عیادت کی۔اس لیے آج میں بھی تم کو ایسے گھر میں جگہ دوں گا جہاں تمہیں ہر قسم کا رزق کی اور آرام ملے گا۔اور اگر خدا تعالیٰ کے کسی کمزور سے کمزور بندے کو رزق دینا خدا تعالیٰ کو رزق دینا ہے، اگر اس کے کمزور سے کمزور بندے کو پانی پلانا خدا تعالیٰ کو پانی پلانا ہے، اگر اس کے کی کمزور سے کمزور بندے کو کپڑے پہنانا خدا تعالیٰ کو کپڑے پہنانا ہے تو دین تو اُس کی ساری صفات کا جامع ہے۔دین اسلام کیا ہے؟ دین اسلام، خدا تعالیٰ کی ربوبیت، رحمانیت، رحیمیت اور مالکیت