خطبات محمود (جلد 35)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 346 of 461

خطبات محمود (جلد 35) — Page 346

$1954 346 (34) خطبات محمود اگلے جمعہ تحریک جدید کے نئے سال کا آغاز ہونے والا ہے یہ ہفتہ دعاؤں میں گزار و تا وقت آنے پر تم بشاشت ایمان، عزم اور ارادے کے ساتھ تحریک جدید کے جہاد میں حصہ لے سکو (فرموده 19 نومبر 1954ء بمقام ربوہ) تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: " آج میں تین امور کے متعلق مختصراً بعض باتیں کہنا چاہتا ہوں۔پہلی بات تو یہ ہے کہ سیالکوٹ سے ایک دوست میرے پاس ایک چٹھی لائے کہ یہاں ایک ایسا شخص ہے جو نہ صرف جماعت کا مُصدّق ہے بلکہ تحقیقاتی عدالت میں بھی اس نے ہمارے حق میں شہادت دی تھی۔وہ اس وقت شدید بیمار ہے۔اگر وہ فوت ہو جائے تو آیا اُس کا جنازہ پڑھ لیا جائے یا نہیں؟ جس شخص کا یہ نام تھا یا کم از کم جس شخص کے متعلق میں سمجھا تھا کہ یہ اُس کا نام ہے (ممکن ہے یہ بات غلط ہو اور یہ شخص جس کے متعلق تحریر کیا گیا ہے اُس کا ہم نام ہو۔اس میں صرف یہی خصوصیت ہی نہیں بلکہ وہ ایک نہایت پرانے احمدی کا بیٹا ہے اور ایک زمانہ میں وہ جماعت کا پریذیڈنٹ یا امیر بھی رہ چکا ہے۔اس کے کئی رشتہ داروں نے مجھے سنایا کہ گزشتہ ایام میں نہ صرف اس نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی