خطبات محمود (جلد 35) — Page 330
$1954 330 32 خطبات محمود احباب دعائیں جاری رکھیں کہ اللہ تعالیٰ اسلام کی خاطر ملک کو فتنہ و فساد سے بچائے رکھے (فرمودہ 5 نومبر 1954ء بمقام ربوہ) تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: " آج بھی میں گزشتہ دو جمعوں کے خطبات کے تسلسل میں بعض باتیں بیان کرنا چاہتا ہوں۔پچھلے جمعہ کے خطبہ میں میں نے جماعت کے دوستوں کو اس طرف توجہ دلائی تھی کہ انہیں اپنی دعائیں جاری رکھنا چاہیں کیونکہ ہمارا ملک ایک نہایت ہی نازک دور میں سے گزر ہے ہے۔کچھ خبریں تو اخبارات میں چھپ جاتی ہیں اور کچھ خبریں اخبارات میں نہیں چھپتیں بلکہ منہ درمنہ پھیلتی ہیں اور یہ ساری کی ساری خبریں ہمیں بتاتی ہیں کہ ہمارا ملک ابھی فتنہ اور فساد کے خطرہ سے باہر نہیں۔ایک طرف حکومت کے سربرآوردہ لوگ یہ کوشش کر ہے ہیں کہ کسی طرح ایسے نظام کو قائم رکھ سکیں جو ملک کی بہبودی اور اس کی ترقی کا موجب ہو تو دوسری طرف یہ پروپیگنڈا ہے کہ جس نظام کو انہوں نے توڑا ہے وہ صحیح تھا یا غلط۔بہر حال جمہوری نظام کہلاتا تھا اور جس نظام کو انہوں نے اب قائم کیا ہے وہ صحیح ہو یا غلط وہ