خطبات محمود (جلد 35) — Page 321
$1954 321 خطبات محمود ا بڑھتی گئی اور ریڈ انڈینز جو پہلے لاکھوں کی تعداد میں تھے ان کی نسل ختم ہونے لگی۔پہلے وہ لاکھوں کی تعداد میں تھے اور اب ان کی کل تعداد اندازاً دس ہزار ہے۔آسٹریلیا میں بھی یہی ہوا۔تاریخ سے ہمیں کوئی ایسا ثبوت نہیں ملتا کہ حکومت نے پرانے باشندوں کو قتل کر کے ختم کیا ہو لیکن آجکل وہ صرف چند درجن کی تعداد میں ہیں۔غرض جب کوئی قوم بڑھنا شروع کر دیتی ہے تو دوسری قوم پر نفسیاتی اثر پڑتا ہے کہ اب ہم مرے اور واقع میں ان کی نسل کم ہونا شروع ہو جاتی ہے۔پس اگر مسلمانوں کی تعداد بڑھے گی تو قانونِ قدرت کے ماتحت جو ہر جگہ چل رہا ہے اور ہر ملک میں اس کا اثر نظر آتا ہے اور اس میں کوئی اختلاف نظر نہیں آتا دوسری اقوام کی تعداد کم ہوتی چلی جائے گی۔ہم نے دنیا میں کہیں نہیں دیکھا کہ دونوں مخالف کیمپ ہوں اور پھر دونوں کی نسل بڑھ رہی ہو۔جب بھی کہیں دو مخالف کیمپ ہوں گے ان میں سے ایک کی تعداد بڑھے گی تو دوسرے کی تعداد خود بخود کم ہونا شروع ہو جائے گی۔تاریخی شواہد اس کے حق میں ہیں۔مسلم لیگ کے بعض ممبر بجائے اس کے کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے شکر گزار تے کہ آپ اتنی اعلیٰ اور شاندار تعلیم لائے ، بجائے اس کے کہ وہ صحابہ کی قدر کرتے کہ انہوں نے اسلام کی تعلیم پر عمل کر کے دکھا دیا وہ خود مسلمان کہلانے کے باوجود حیا اور ایمان سے اتنے دور ہو گئے کہ انہوں نے تقاضا کیا کہ اب کثرت ازدواج کو حکماً روکا جائے۔اگر اس قسم کی حکومت قائم ہو جاتی تو معلوم نہیں وہ اسلام کے خلاف کیا کیا کرتی ؟ عوام تو صرف نعرے لگاتے ہیں۔ان کے سامنے کچھ بھی ہو وہ زندہ باد کا نعرہ لگا دیں گے۔ایک دفعہ ایک امریکن نمائندہ ایشیا کے حالات معلوم کرنے کے لیے پاکستان آیا۔وہ جی مجھ سے بھی ملنے آیا۔وہ یہ دیکھنے آیا تھا کہ پاکستان میں اور ایشیا کے دوسرے ممالک با کمیونزم کے پھیلنے کے امکانات کس حد تک ہیں۔اس نے کہا مجھے یہ دیکھ کر بڑی خوشی ہوئی ہے کہ پاکستان میں کمیونزم پنپ نہیں سکتا۔میں نے کہا اگر تم نے یہ نتیجہ نکالا ہے تو تم اپنے ملک کے لوگوں کو گمراہ کرو گے۔اس نے کہا کیسے؟ پاکستان کے باشندوں کی اکثریت مسلمان ہے اور اسلام میں ایسے احکام پائے جاتے ہیں جو کمیونزم کو بڑھنے نہیں دیتے۔میں نے کہا تم صحیح تحقیقات نہیں کر سکے۔کمیونسٹ جب بھی شرارت کرائیں گے یہاں کرائیں گے۔اس نے کی