خطبات محمود (جلد 35) — Page 211
$1954 211 خطبات محمود کوئی حیثیت ہے۔نبی آتا ہے تو وہ دھڑتے سے کہتا ہے کہ میں نے یہ کام کیا ہے۔اگر دین کو ای اس کام کی ضرورت نہیں تو تم ثابت کر دو کہ دین اس کے بغیر بھی زندہ ہوسکتا ہے۔اور اگر میرے علاوہ کسی اور نے بھی ایسا کام کیا ہے تو اُس کو سامنے لاؤ۔یا اگر کسی کو کارکنی کا دعوای ہے تو وہ ایسا ہی کام کر کے دکھاوے اور ایک نیک جماعت پیدا کر دے۔دنیا اُسے خود بخود مان لے گی۔لیکن یہ کتنی بڑی منافقت ہے کہ اُدھر ایک شخص مرزا صاحب کو مانتا ہے اور ادھر کہتا ہے کہ آپ کا کام ناقص تھا۔اگر ان کا کام ناقص تھا تو پھر کسی اور کی ضرورت ہے۔اور یا پھر تم خود اس کام کو پورا کر کے دکھا دو دنیا خود فیصلہ کر لے گی کہ تم نے وہ کام پورا کیا ہے ؟ الفضل 31 اگست 1954 )