خطبات محمود (جلد 35)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 155 of 461

خطبات محمود (جلد 35) — Page 155

$1954 155 15 خطبات محمود اسلام کے نزدیک کوئی دن بھی منحوس نہیں سارے کے سارے دن ہی بابرکت اور اللہ تعالیٰ کی صفات کے مظہر ہیں۔(فرمودہ 2 جولائی 1954 ء بمقام کراچی ) تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: ”ہمارا اس سفر کا یہ آخری جمعہ ہے۔ہمارا ارادہ ہے کہ اِنْشَاءَ اللهُ تَعَالَی اِسی ہفتے کے اندر منگل کے بعد جو رات آتی ہے اور دس بجے شب کے قریب یہاں سے گاڑی چلتی۔اُس میں ہم ناصر آباد جائیں۔اس ذکر کے ساتھ ہی ایک اور بات کے اظہار کا بھی مجھے خیال آگیا اور وہ یہ کہ راستہ میں موٹر میں یہی بات ہوئی تو کراچی کے وہ مقامی دوست جو ہمارے ساتھ سوار تھے انہوں نے کہا کہ آپ منگل کو سفر کر رہے ہیں اور گو انہوں نے لفظ تو نہیں بولے مگر اُن کا مطلب یہی تھا کہ منگل کو سفر کرنا اچھا نہیں ہوتا۔میں نے کہا اول تو یہ بات غلط ہے کہ ہم منگل کو سفر کر رہے ہیں۔انگریزی رواج کے مطابق بیشک رات کے بارہ بجے ނ دوسری رات کے بارہ بجے تک دن چلتا ہے لیکن اسلامی دن ایک شام سے دوسری شام تک ختم