خطبات محمود (جلد 35)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 154 of 461

خطبات محمود (جلد 35) — Page 154

خطبات محمود 154 $1954 خاموش بیٹھا رہا۔آخر میں مرزا صاحب کہنے لگے کہ یہ تو درست ہے کہ خدا ایک ہے لیا لیکن اصل بات یہ ہے کہ خدا سے مراد بھی میرا ہی وجود ہے۔بس انہوں نے یہ بات کہی تو میں کی نے فورا کہا کہ لَا حَوْلَ وَلَاقُوَّةَ إِلَّا بِاللهِ ، یہ بالکل جھوٹ ہے۔اس پر مرزا صاحب نے مولوی نورالدین صاحب کی طرف دیکھا اور کہنے لگے کیا ان کو حلوا نہیں کھلایا تھا ؟ مولوی صاحب گھبرا گئے اور انہوں نے کہا میں نے تو بھجوایا تھا۔معلوم ہوتا ہے کہ انہوں نے کھایا نہیں۔جب وہ یہ تقریر کر رہا تھا تو اتفاقاً فیروز پور کا ایک غیر احمدی وکیل جو بیمار ہو کر علاج کے لیے کچھ عرصہ قادیان رہ چکا تھا جوش سے کھڑا ہو گیا اور کہنے لگا تجھے جھوٹ بولتے حیا نہیں آتی؟ میں خود قادیان میں رہ چکا ہوں۔جتنی باتیں تو نے بیان کی ہیں وہ سب کی سب جھوٹ اور افترا ہیں۔اس پر وہ شرمندہ اور لاجواب ہو گیا۔اس سے معلوم ہو سکتا ہے کہ ہمارے متعلق لوگوں کے دلوں میں کس قسم کی غلط فہمیاں یائی جاتی ہیں۔ان غلط فہمیوں کو دور کرنے کے لیے ضروری ہے کہ تم اپنے رشتہ داروں کے پاس کی جاؤ اور اُن کے شبہات کا ازالہ کرو۔کبھی اپنے بھائی کے پاس جاؤ، کبھی بہن کے پاس جاؤ، کبھی ساس کے پاس جاؤ، کبھی خسر کے پاس جاؤ کبھی سالے کے پاس جاؤ کبھی ہمسائے کے پاس جاؤ، کبھی ہمسائے کے ہمسائے کے پاس جاؤ اور اُن کو بتاؤ کہ احمدیت اسلام سے کوئی الگ چیز نہیں۔اگر تم ایسا کرو گے تو اللہ تعالیٰ تمہارے عزیزوں کے دل بھی ایک دن کھول دے گا اور انہیں کھینچ کر (الفضل 7 اپریل 1960ء) صداقت کی طرف لے آئے گا“۔1 : الاعلى : 10 2 : الغاشية: 23 3 : سیرت ابن ہشام جلد2 صفحہ 10،9 ـ قصة عثمان بـن مـظـعـون فـي رد الجوار 4 الوليد_مطبوعہ مصر 1936ء م بگھی کی وضع کی بند گاڑی جس میں بیل اور بعض جگہ گھوڑے بھی جوتے جاتے ہیں اور اس میں دو پہیے اور بعض میں چار پیسے ہوتے ہیں۔یہ بند گاڑی پالکی کی شکل کی ہوتی ہے( اردو لغت تاریخی اصول پر جلد 12 صفحہ 646 کراچی 1991ء)