خطبات محمود (جلد 35)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 119 of 461

خطبات محمود (جلد 35) — Page 119

$1954 119 12 خطبات محمود ہم نے خدا تعالیٰ کے احسانات اور اس کے فضلوں کا بارہا مشاہدہ کیا ہوا ہے مشکلات کے وقت تمہیں بہر حال خدا تعالی ہی کی طرف متوجہ ہو کر اُسی سے مدد مانگنی چاہیے (فرمودہ 4 جون 1954ء بمقام ربوہ) تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: ” جب کبھی انسان کسی مصیبت میں مبتلا ہوتا ہے تو قطع نظر اس کے کہ اُس کا کوئی ساتھی ہو یا نہ ہو وہ بلند آواز سے شکایت شروع کر دیتا ہے۔مثلاً کسی کو پیٹا جائے تو خواہ اس کے پاس اس کا باپ نہ ہو، ماں نہ ہو، بھائی نہ ہو، دوست نہ ہو وہ بازار میں کھڑے ہو کر یہ کہنا کی شروع کر دے گا کہ ہائے! مجھے مار دیا، ہائے! مجھے مار دیا اور یہ چیز فطرتِ انسانی میں پائی کی جاتی ہے۔افریقہ میں بھی، ایشیا میں بھی، یورپ میں بھی، امریکہ اور دوسرے علاقوں میں بھی۔سب جگہ یہی چیز پائی جاتی ہے۔اور یہ بات اتنی واضح ہے کہ قرآن کریم میں بھی خدا تعالیٰ ماتا ہے کہ کسی کو دوسرے کی بُرائی عَلَی الْإِعْلان بیان نہیں کرنی چاہیے۔ہاں! مظلوم اگر کسی کے ظلم کو بیان کرے تو معذور ہے۔1 غرض مظلوم کی یہ عادت ہوتی ہے کہ وہ ظلم کو بیان کرتا ہے، وہ شور کرتا ہے اور بسا اوقات وہ شور بے معنی ہوتا ہے۔انسان بعض دفعہ جنگل میں جار