خطبات محمود (جلد 35)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 118 of 461

خطبات محمود (جلد 35) — Page 118

خطبات محمود 118 $1954 طریق بھی موجود ہے۔جب تم قرآن کریم کے بیان کردہ طریقوں پر پوری طرح عمل کروانی گے جس میں ہر قسم کے جائز اور درست علاج موجود ہیں تو پھر اگر کوئی کسر باقی رہ جائے گی تو اسے خدا تعالیٰ پورا کر دے گا۔لیکن تمہارا یہ طریق درست نہیں کہ عملی طور پر تو کچھ نہ کرو، قرآن پر غور نہ کرو، نہ اس کی ہدایات کو سمجھنے کی کوشش کر و صرف چندہ دے دو۔اگر تم ایسا کرو گے تو دنیا میں بھی تمہارے لیے ذلت ہے اور آخرت میں بھی تمہارے لیے ذلت ہے اور اس ذلت سے تمہیں کوئی نہیں بچا سکتا۔اور جب میں یہ کہتا ہوں کہ اس ذلت سے تمہیں کوئی نہیں بچا سکتا تو اس میں خدا تعالٰی بھی آ جاتا ہے۔کیونکہ وہ خود کہتا ہے کہ اگر تم ایسا کرو گے تو میں تمہیں نہیں بچاؤں گا۔پس تم اپنے طریق عمل کو درست کرو اور جلد جلد درست کرو ورنہ جماعت کے لیے آفات اور مصائب کے رستے کھلتے چلے جائیں گے“۔(الفضل 15 جون 1954 ء) 1 : إنَّ اللهَ اشْتَرى مِنَ الْمُؤْمِنِينَ أَنْفُسَهُمْ وَأَمْوَالَهُمْ بِأَنَّ لَهُمُ الْجَنَّةَ۔(التوبة: 111)