خطبات محمود (جلد 34) — Page 64
$1953 64 خطبات محمود ہے۔اگر عوام ان لوگوں کو یہ کھیل کھیلنے دیں گے تو وہ جان لیں کہ یہ آگ اُن کے گھروں تک بھی پہنچے گی۔اور اگر اس دوران میں ملک میں دشمن گھس آیا تو اُس کا مقابلہ کرنا مشکل ہوگا۔کیونکہ پھٹے ہوئے دل بہادری سے نہیں لڑتے۔پس تم ملک کی حفاظت کرو، تم قوم کی حفاظت کرو اور ان مولویوں کو ملک کا امن برباد نہ کرنے دو۔اگر تم نے ان مولویوں کو کھلا چھوڑ دیا تو اس کا نتیجہ سار۔ملک کے لیے خطر ناک ہوگا۔یہ بات تو میں عام لوگوں سے کہتا ہوں۔لیکن اپنی جماعت سے میں کہتا ہوں کہ فتنہ ٹل گیا ہے دبا نہیں، اور اگر دب بھی گیا ہے تو پھر بھی انہیں خوش نہیں ہونا چاہیے۔اگر جمہوریت کو مارا جاتا ہے تو یہ بات تمہارے لیے بھی مضر ہے اور ملک کے لیے بھی مضر ہے۔اگر جمہوری روح ماری گئی اور ایک وزیر کو وہ اختیار دے دیا گیا جو جمہوریت کے اصول کے مطابق اُس کا حق نہیں تو اس کے معنے یہ ہیں کہ وہ ڈکٹیٹر بن گیا ہے۔پس اگر یہ روح قائم رہی تو ملک کے لیے نہایت خطر ناک ہوگی اور ملک ان حالات میں کسی صورت میں بھی محفوظ نہیں رہ سکتا۔لیکن ہمیں یقین ہے کہ جس خدا نے ہمیں پاکستان دیا ہے وہ اس کی حفاظت بھی کرے گا۔غیر مطبوعہ مواد از ریکارڈ خلافت لائبریری ربوہ)