خطبات محمود (جلد 34) — Page 357
خطبات محمود 357 $1953 ہمارے کارکنوں کو بھی چاہیے کہ وہ جلسہ سے قبل تمام کام کی مکمل ریہرسل کرائیں اور کام کرنے والوں کو پوری طرح مشاق بنا دیں۔اور پھر چونکہ ہمارا کام اخلاقی ہے۔اس لیے کارکنوں کو اخلاقی تربیت دینا بھی ضروری ہے۔مثلاً کارکنوں کو یہ سبق سکھانا چاہیے کہ اگر کوئی مہمان جوشیلا ہو اور وہ سخت کلامی کرے تو اُن کا کیا رویہ ہونا چاہیے۔یا بعض دفعہ کوئی شخص غیر معقول ہوتا ہے وہ عقل کی بات نہیں کرتا محض ضد کرتا ہے۔ایسے موقع پر کارکنوں کو کیا طریق اختیار کرنا چاہیے۔کھانا پکانے کے اور برتانے کے متعلق بھی ہر سال بعض قواعد وضوابط بنائے جاتے ہیں۔اُن کی بھی مشق کروانی مالی چاہیے۔پچھلے سال میں نے کہا تھا کہ جلسہ سالانہ کے موقع پر بہت سا کھانا ضائع ہوتا ہے اس لیے یہ احتیاط کی جائے کہ کھانا ضائع نہ ہو۔میری اس ہدایت پر ایک حد تک عمل بھی کیا گیا۔لیکن میں ہمیشہ دیکھتا ہوں کہ کچھ دن تو ہدایت کے مطابق عمل کیا جاتا ہے لیکن آخری دو تین دنوں میں زیادہ احتیاط نہیں کی جاتی۔جس کی وجہ سے خرچ بڑھ جاتا ہے۔پچھلے سال بھی یہی ہوا۔پہلے دنوں میں کا فی احتیاط کی گئی لیکن آخری دنوں میں اِس طرف توجہ نہیں کی گئی جس کی وجہ سے خرچ بڑھ گیا۔اس کے میں کوئی شبہ نہیں کہ گزشتہ سال ایک حد تک اخراجات میں کفایت ہوئی۔لیکن اگر کوشش کی جاتی تو اس سے بھی زیادہ کفایت کی جاسکتی تھی۔آخری دو دنوں میں بھی قواعد وضوابط کی پابندی کی جاتی تو اتنا خرچ نہ ہوتا۔کھا نا اس رنگ میں ضائع ہوتا ہے کہ بعض مہمان گھروں میں ٹھہر جاتے ہیں۔اور وہاں کمز ور لوگ غلطیاں کرتے ہیں۔اور بعض اوقات شرارتیں بھی کر جاتے ہیں۔پھر بعض اوقات سستی اور غفلت سے بھی کھانا ضائع ہو جاتا ہے۔مثلاً ایک کارکن کو دو گھروں پر مقرر کیا جاتا ہے۔ان دنوں میں مہمانوں کا اس قدر زور ہوتا ہے کہ آج صبح آٹھ مہمان ہیں تو شام کو سولہ ہیں۔دوسری صبح بتیں ہیں تو شام کو چونسٹھ ہیں۔اور جو شخص سُست ہوتا ہے وہ آپ ہی آپ حساب لگا لیتا ہے کہ آج صبح چار مہمان ہیں تو شام کو آٹھ ہوں گے۔حالانکہ یہ بھی ممکن ہے کہ شام کو آٹھ مہمان آئیں اور یہ بھی ممکن ہے کہ شام کو چار ہی مہمان رہیں۔یا کسی مہمان کو کام پڑ جائے تو وہ ایک ہی دن جلسہ سن کر واپس چلا جائے اور مہمان پہلے سے کم ہو جائیں۔لیکن وہ بغیر تحقیقات کے آپ ہی حساب لگا لیتے ہیں اور کہتے ہیں اتنے مہمان ہیں اُن کے لیے کھانا دیں۔اور جب اتنے مہمانوں کی روٹی جاتی ہے تو