خطبات محمود (جلد 34) — Page 300
خطبات محمود 300 $1953 اسلام کا ابتدائی مسئلہ بلکہ ہر مذہب کا ابتدائی مسئلہ اللہ تعالیٰ پر یقین رکھنا ہے۔خدام الاحمدیہ بھی چونکہ ایک مذہب کے متبع ہیں بلکہ ایک ایسے مذہب کے متبع ہیں جن کو اللہ تعالیٰ نے آخری زمانہ کے لیے چنا اور قیامت تک کے لیے پکا یعنی نبی عربی یا اللہ کا لایا ہوا اسلام۔اس لیے ان کے لیے سب سے زیادہ ضروری ہے کہ وہ اللہ تعالیٰ کی ہستی پر اپنا یقین بڑھا ئیں۔جتنی خرابیاں دنیا میں پیدا ہوتی ہیں وہ خدا تعالیٰ پر یقین کی کمزوری کی وجہ سے پیدا ہوتی ہیں۔پھر اس کے ساتھ ضروری بات یہ ہے کہ وہ اللہ تعالیٰ کے احسانوں اور ان نیکیوں کو یا درکھیں جو وہ اپنے بندوں کے ساتھ عموماً اور اپنے ایمان دار بندوں کے ساتھ خصوصاً کرتا ہے۔تم اُس کی صفات کو کنو۔تمہیں اکثر ایسی صفات نظر آئیں گی جو رحم کرنے والی ہیں۔اور بہت کم ایسی صفات نظر آئیں گی جو سزا دینے والی ہیں۔میں نے خدا تعالیٰ کی سزا دینے والی صفات گئی تو نہیں شاید ننانوے صفات میں سے جو مشہور ہیں چھ سات صفات سز ا والی نکلیں۔اور اس کے مقابلے میں شاید پچاس ساٹھ وہ صفات نکلیں جو انعام ، اکرام، احسان اور خبر گیری کرنے والی ہیں۔اور کچھ ایسی صفات نکلیں گی جو خدا تعالیٰ کی الوہیت کے ساتھ خاص تعلق رکھتی ہیں۔بظاہر وہ انسانوں کے ساتھ تعلق نہیں رکھتیں۔اس سے بھی پتا لگ جائے گا کہ اسلام کا خدا محبت کرنے والا خدا ہے۔تم یہ نہی دیکھو کہ مولوی خدا تعالیٰ کو کس طرح پیش کرتے ہیں۔تم یہ دیکھو کہ قرآن کریم خدا تعالیٰ کو کیسے پیش کرتا ہے ہے۔مولوی جب خدا تعالیٰ کو پیش کرتا ہے تو وہ اُسے ہوا کی شکل میں دکھاتا ہے۔مگر جب تم قرآن کریم پڑھتے ہو تو تم اُسے شروع ہی اس آیت سے کرتے ہو۔کہ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ الرَّحْمَنِ الرَّحِیم 2 کہ وہ رب العالمین خدا ہے۔رحمان خدا ہے۔رحیم خدا ہے۔سورۃ فاتحہ میں جو صفات الہیہ بیان کی گئیں ہیں اُن میں سے چوتھی صفت مُلِكِ يَوْمِ الدِّينِ 3 ہے۔جس میں سزا کا ذکر ہے۔لیکن جتنا سزا کا ذکر ہے اُتنا ہی انعام کا بھی ذکر ہے۔گویا آٹھواں حصہ سزا کا ہے۔یا سو میں سے ساڑھے بارہ حصے سزا ہوئی اور ساڑھے ستاسی حصے رحم کے ہوئے۔لیکن چونکہ وہ خدا فرماتا ہے کہ ہمارا رحم ہر چیز پر غالب ہے اس لیے مُلِكِ يَوْمِ الدِّینِ میں سے سزا کا حصہ نصف نہیں ماننا پڑے گا۔اگر اسے آدھا فرض کیا جائے تو پھر صورت یہ ہوگئی کہ پونے چورانوے حصے رحم کے ہیں اور صرف سوا چھ حصے سزا کے ہیں۔لیکن جس طرح ایک مولوی خدا تعالیٰ