خطبات محمود (جلد 34) — Page 299
$1953 299 36 خطبات محمود ان ذرائع کو اختیار کرنے کی کوشش کرو جن سے اللہ تعالیٰ کی اور بنی نوع انسان کی محبت حاصل ہوتی ہے (فرموده 23 اکتوبر 1953ء بمقام ربوہ) تشہد ، تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا۔سفر سندھ سے واپسی کے فوراً بعد پہلے تو مجھے ایک مسا 1 کا آپریشن کروانا پڑا جو میر - پیٹ پر تھا۔اس کے چند دن بعد پاؤں کے انگوٹھے کا ناخن کٹوایا جس کی وجہ سے میں چلنے پھرنے سے معذور رہا۔اس دوران میں پچھلے جمعہ کے لیے میں مسجد میں آ گیا۔جس کی وجہ سے تکلیف بڑھ گئی۔میری صحت کو سارا دن لیٹے رہنے اور حرکت نہ کر سکنے کی وجہ سے اچھا خاصا نقصان پہنچا ہے۔اگر صحت ہو جائے تو چلنے پھرنے سے حالت ترقی کر سکتی ہے۔لیکن چلنا پھرنا بھی مشکل ہے۔سارا دن حرارت رہتی ہے، گلا خراب رہتا ہے اور آواز بھی بیٹھی ہوئی ہے۔اس وجہ سے میں آج خدام الاحمدیہ کے اجتماع میں افتتاح کے لیے بھی نہیں جاسکتا۔لیکن میں اس خطبہ کو ہی اپنی افتتاحی تقریر کے ساتھ ملا دیتا ہوں۔اور بعض نصائح خدام الاحمدیہ کو کر دیتا ہوں تا وہ انہیں اپنے سامنے رکھیں اور انہیں اپنا مقصد بنا ئیں۔