خطبات محمود (جلد 34) — Page 277
$1953 277 خطبات محمود سیکنڈ کے سویں حصہ میں حرکت ہو جاتی ہے اس لیے تصویر ناقص ہو جاتی ہے۔ایک اور کیمرا ہوتا ہے جو ایک سیکنڈ کے ہزارویں حصہ میں فوٹو کھینچتا ہے۔اس کا تصویر کھینچنا چونکہ انسانی جسم کی حرکت تانی سے زیادہ تیز ہوتا ہے اس لیے تھوڑی سی حرکت کا اثر تصویر پر نہیں پڑتا۔مثلاً انسان اُس وقت سر ہلا دیتا ہے تو کیمرا پر اُس کا اثر نہیں ہوتا۔تصویر ٹھیک آجاتی ہے۔کیونکہ سر ہلانے میں ایک سیکنڈ کے ہزارویں حصہ سے زیادہ وقت لگتا ہے۔جس کی نسبت سے کیمرا کی حسن زیادہ تیز ہوتی ہے۔لیکن ایک اور کیمرا ہوتا ہے جو ایک سیکنڈ کے لاکھویں اور دولاکھویں حصہ میں بھی فوٹو کھینچ لیتا ہے۔اس کیمرا کے ذریعہ دوڑتے ہوئے گھوڑے اور اُڑتے ہوئے جہاز کا بھی فوٹو لیا جا سکتا ہے۔کیونکہ وہاں زمانہ کا احساس زیادہ چھوٹا ہوتا ہے۔اگر وہ کیمرا جو ایک سیکنڈ کے لاکھویں حصہ میں تصویر کھینچ لیتا ہے اُس کی جسن تمہارے ہاتھ میں ہوتی تو تمہیں معلوم ہوتا کہ جب تم کسی چیز کو چھوتے ہو اور چھوتے ہی تمہیں معلوم ہو جاتا ہے کہ وہ چیز صاف ہے یا گھر دری۔نرم ہے یا سخت۔تو اس چھونے میں اور احساس میں وقت کا فرق پایا جاتا ہے۔لیکن وہ فرق نہایت قلیل ہوتا ہے۔حقیقت کی یہ ہے کہ جب تم کسی چیز پر ہاتھ رکھتے ہو تو فوراً ایک تار دماغ کو جاتی ہے۔اور دماغ ہاتھ کی چیز کا جائزہ لیکر وہ احساس پیدا کرتا ہے جو تم محسوس کرتے ہو۔تم کو صرف ہاتھ رکھنے اور ایک احساس حاصل کرنے کا پتا لگتا ہے۔لیکن حقیقت ہاتھ کے چھونے میں اور احساس میں دوتاروں کے چلنے اور ی ایک حکم کے آنے کا زمانہ شامل ہوتا ہے۔جسے تم وقت کے احساس کی کمی کی وجہ سے محسوس نہیں ہے کرتے۔اسی طرح تم آنکھ سے دیکھتے ہو تو آنکھ کھولتے ہی تمہیں ایک چیز نظر آجاتی ہے۔اور تم سمجھتے ہو کہ آنکھ کھلنے اور اس چیز کو دیکھنے میں کوئی وقفہ نہیں۔اُس کی وجہ بھی یہی ہوتی ہے کہ تم وقفہ کا صحیح اندازہ نہیں کر سکتے۔حالانکہ حقیقت یہ ہے کہ آنکھ کھولنے سے آنکھ کے پچھلے اعصاب پر اثر پڑتانی ہے۔اور اُن اعصاب کے ذریعہ دماغ کو اطلاع جاتی ہے۔اور دماغ اُسی دیکھے ہوئے نقشہ کو ی محسوس کرتا ہے۔اور تم سمجھتے ہو کہ آنکھ دیکھ رہی ہے۔مگر یہ کام اتنی جلدی ہو جاتا ہے کہ تم اس وقفہ کا اندازہ نہیں کر سکتے۔تمہارے پاس اس وقفہ کو معلوم کرنے کا کوئی آلہ نہیں۔تصویر کے کیمرا میں وقفہ کا احساس ہوتا ہے۔سائنسدانوں نے غور کر کے ایسا آلہ نکال لیا ہے جس سے وہ تیز سے تیز۔