خطبات محمود (جلد 34) — Page 276
$1953 276 خطبات محمود ایک حصے یا مخلوق کی ضرورتوں میں سے کسی ایک ضرورت کے لیے نہیں بلکہ ساری کی ساری مخلوق کے لیے اور اس مخلوق کی ساری کی ساری ضرورتوں کے لیے ہے۔اس مضمون سے بیسیوں اور مضمون پیدا ہوتے ہیں۔لیکن میں ان سب مضامین کو بیان کرنے کے لیے کھڑا نہیں ہوا۔میں اس وقت صرف خدا تعالیٰ کی صفت " ربّ" کی طرف اشارہ کر رہا ہوں۔اور بتای رہا ہوں کہ جب خدا تعالیٰ کے لیے یہ قانون ہے کہ وہ ہر چیز کو پیدا کر کے بتدریج اُسے اُس کی کے کمال تک پہنچاتا ہے تو بندہ تو اِس بات پر مجبور بھی ہے کہ وہ کسی کام کو یکدم نہ کرے۔دیکھو! یہی قرآن کریم جو خدا تعالیٰ کو رَبِّ الْعَلَمِینَ 1 فرماتا ہے دوسری جگہ خدا تعالیٰ کے متعلق فرماتا ہے۔إِنَّمَا أَمْرُهُ إِذَا أَرَادَ شَيْئًا أَنْ يَقُولَ لَهُ كُنْ فَيَكُونُ 2 یعنی خدا تعالى کسی چیز کو پیدا کرنا چاہتا ہے تو وہ اُسے کہتا ہے ہو جا اور وہ ہو جاتی ہے۔اب " ہو جا ہو جاتی ہے " کے الفاظ سرعت پر بھی دلالت کرتے ہیں۔اور اس کی کامل تخلیق پر بھی دلالت کرتے ہیں۔پس جب " کن " کہنے والی ہستی بھی " رَبُّ الْعَالَمِينَ " کی صورت میں "كُنْ فَيَكُونُ " آہستہ آہستہ اور بتدریج ظاہر کرتی ہے تو جو مخلوق معذور اور مجبور ہے۔وہ تو معذور اور مجبور۔ہی۔اُس کی تخلیق تو لازماً آہستہ آہستہ ہوگی۔اس لیے اس کا ہر فعل ایک تدریج چاہتا ہے۔یہ تدریج بعض دفعہ زمانہ کے لحاظ سے محسوس نہیں ہوتی لیکن ہوتی ضرور ہے۔مثلاً ہم کسی چیز کو چھوتے ہیں تو ہاتھ لگاتے ہی ہمیں یہ بات معلوم ہوتی ہے کہ وہ چیز سخت ہے یا نرم ہے، صافی ہے یا گھر دری ہے۔ہم کسی چیز کو پکڑتے ہیں تو پکڑتے ہی ہمیں معلوم ہو جاتا ہے کہ وہ چیز سخت ہے یا نرم ہے، صاف ہے یا گھر دری ہے۔لیکن ہمار یہ احساس نتیجہ ہے۔ہمارے اس نقص کا کہ ہم زمانہ کا احساس سیکنڈوں سے کم میں نہیں کر سکتے۔حالانکہ زمانہ کا احساس سیکنڈ کے ہزارویں ، لاکھویں کے بلکہ کروڑویں حصہ میں بھی ہوتا ہے۔جیسے ہم فوٹو لیتے ہیں۔آج کل فوٹو لینے کا بہت چرچا ہے۔اب کی ایک شخص ایک کیمرا خریدتا ہے تو وہ اسے پندرہ بیس روپے کو مل جاتا ہے۔دوسرا شخص کیمرا خرید تات ہے تو اُسے سود و سوروپے میں مل جاتا ہے۔ایک اور شخص کیمرا خریدتا ہے تو وہ اُسے آٹھ نوسو یا ایک ہزار روپیہ میں ملتا ہے۔یہ قیمتوں کا فرق کیوں ہے؟ قیمتوں میں فرق کیمرا کی حسن کی تیزی کی وجہ سے ہوتا ہے۔مثلاً ایک کیمرا ایسا ہوتا ہے جو ایک سکینڈ کے سویں حصہ میں فوٹو کھینچتا ہے۔لیکن چونکہ