خطبات محمود (جلد 34)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 267 of 402

خطبات محمود (جلد 34) — Page 267

$1953 267 خطبات محمود تو لا إِله إِلَّا الله بھی زندہ ہو جاتا ہے اور محمد رسول اللہ بھی زندہ ہو جاتا ہے۔پس قرآن کریم کے پڑھے بغیر اسلام قطعی طور پر نہیں آسکتا۔افسوس ہے کہ ہماری جماعت کے افراد بھی جنہیں اصلاح کا دعوی ہے قرآن کریم پوری طرح نہیں جانتے۔بڑی مصیبت یہ ہے کہ ہمارے ملک میں لوگ قرآن کریم کے الفاظ تو پڑھتے ہیں ترجمہ نہیں پڑھتے۔پھر اس سے بھی بڑی مصیبت یہ ہے کہ مولوی کہتے ہیں قرآن کریم کا ترجمہ نہیں پڑھنا چاہیے۔حالانکہ اگر ترجمہ پڑھنے کی عادت ڈالی جائے تو انسان سو فیصد نہیں تو ساٹھ فیصد تو مسلمان ہو جائے۔اور یہ بہتر ہے کہ انسان ساٹھ فیصد مسلمان ہو یا یہ بہتر ہے کہ اس میں ایک فیصد بھی ایمان نہ ہو؟ پس جماعت میں یہ عادت ڈالی جائے کہ قرآن کریم پڑھو تو ترجمہ بھی پڑھو۔اگر یہ عادت ڈال دی جائے تو یقیناً لوگوں کے اندر اسلام کی صحیح روح پیدا ہو جائے گی۔حقیقت یہ ہے کہ جو شخص عربی نہیں جانتا وہ قرآن کریم نہیں سمجھ سکتا۔کیونکہ انسانی عادت ہے کہ کوئی بات اُس کی زبان میں ہو تو وہ فورا سمجھ جاتے تھے ہیں۔لیکن وہی بات دوسری زبان میں ہو تو اسے پہلے اپنے ذہن میں اُس کا ترجمہ کرنا پڑتا ہے اور پھر کہیں جا کر عبارت کا مفہوم اس کے ذہن میں آتا ہے۔پس جب ہم قرآن کریم کا اُردو ترجمہ پڑھیں گے تو عبارت کا مفہوم ہماری سمجھ میں آجائے گا۔بشرطیکہ ترجمہ ایسا ہو جس سے مفہوم سمجھ میں آ جائے۔اس قسم کا ترجمہ نہ ہو کہ "شک نہیں ہے کوئی بیچ اس کتاب کے۔" بیچ اس کتاب کے " کہنے سے ہم مفہوم نہیں سمجھ سکتے۔ہم تو یہ جانتے ہیں کہ اس کتاب میں کوئی شک والی بات نہیں ہے۔" اس سے مفہوم ہمارے ذہن میں آجاتا ہے۔جو شخص " بیچ اس کتاب کے " کہے گا وہ " بیچ اس کتاب " میں ہی پڑا ر ہے گا۔الْحَمْدُ لِلهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ 1 کے معنی جو شخص یہ کرے گا کہ اللہ جو تمام جہانوں کی ربوبیت کرنے والا ہے وہی سب تعریفوں کا مستحق ہے۔تو سب مفہوم سمجھ لیں گے۔لیکن اگر کوئی یہ ترجمہ کرے کہ سب تعریف واسطے اس خدا کے جو پالنے والا ہے سب جہانوں کا۔تو اس کا مفہوم جلد ذہن میں نہیں آئے گا۔یہ سب حماقتیں ہیں جن سے بچنا چاہیے۔ہر ایک چیز جب اپنی حد سے گزر جاتی۔تو حماقت بن جاتی ہے۔مثلاً نیت کو ہی لے لو۔نماز کے لیے نیت باندھنا ضروری ہے۔مقلدین اور غیر مقلدین سب کا اس پر اتفاق ہے۔امام بخاری جو غیر مقلدین کے سردار ہیں۔انہوں نے بھی اپنی کتاب