خطبات محمود (جلد 34)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 239 of 402

خطبات محمود (جلد 34) — Page 239

خطبات محمود 239 29 سال 1953ء جمعہ اور عیدین کی نمازیں قرب الہی حاصل کرنے کے علاوہ قومی مشکلات کو جاننے اور انہیں دُور کرنے کا بھی ایک اعلیٰ ذریعہ ہیں (فرموده 21 راگست 1953ء بمقام کراچی) تشہد ، تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا۔شریعت نے اس بات کی اجازت دی ہے کہ اگر عید اور جمعہ اکٹھے ہو جائیں تو جائز ہے کہ جمعہ کی بجائے ظہر کی نماز پڑھ لی جائے 1۔لیکن یہ بھی جائز ہے کہ عید اور جمعہ دونوں پڑھ لیے جائیں 2۔کیونکہ ہماری شریعت نے ہر امر میں سہولت کو مد نظر رکھا ہے۔چونکہ عام نمازیں اپنے کی اپنے محلوں میں ہوتی ہیں لیکن جمعہ کی نماز میں سارے شہر کے لوگ اکٹھے ہوتے ہیں اسی طرح عیدی کی نماز میں بھی سب لوگ اکٹھے ہوتے ہیں۔اور ایک دن میں دو ایسے اجتماع جن میں دُور دُور سے لوگ آکر شامل ہوں مشکلات پیدا کر سکتا ہے اس لیے شریعت نے اجازت دی ہے کہ اگر لوگ برداشت نہ کر سکیں تو جمعہ کی بجائے ظہر پڑھ لیں۔بہر حال اصل غرض شریعت کی یہ ہے کہ مسلمان اپنی ای زندگی میں زیادہ سے زیادہ عرصہ کے لیے اکٹھے بیٹھ سکیں۔کیونکہ اسلام صرف دل کی صفائی کے لیے