خطبات محمود (جلد 34) — Page 191
خطبات محمود 191 $1953 اور نیکیوں میں کس طرح ترقی کریں؟ گناہوں اور مختلف قسم کی بدیوں سے کس طرح بچیں؟۔مقاصد میں کامیابی کس طرح حاصل کریں؟ اللہ تعالیٰ ان سب سوالات کا جواب یہ دیتا ہے کہ كُلُوا مِنَ الطَّيِّبَتِ وَاعْمَلُوا صَالِحًا اگر تم یہ چاہتے ہو کہ عملِ صالح تم سے صادر ہوں تو تم حلال اور طیب چیزیں استعمال کرو۔اگر تم حرام خوری کرو گے تو تم میں دھوکا بھی ہوگا ، فریب بھی ہوگا ، دغا بازی بھی ہوگی اور لالچ بھی ہوگا۔معاملات میں خرابی بھی ہوگی۔اس کے بعد یہ امید رکھنا کہ تم نیکیوں میں ترقی کرنے لگ جاؤ گے اور خدا تعالیٰ کی محبت تمہارے دلوں میں پیدا ہو جائے گی محض خام خیالی ہے۔تمہیں دونوں میں سے ایک چیز بہر حال چھوڑنی پڑے گی یا تو تمہیں اعمال صالح چھوڑ نے پڑیں گے اور یا حرام خوری چھوڑنی پڑے گی۔جو شخص ان دونوں کو اکٹھا کرنا ہے چاہے گا وہ ہمیشہ ناکام ہو گا۔کامیاب وہی ہوگا جو حرام خوری کو چھوڑ دے اور حلال اور طیب رزق حاصل کرنے کی کوشش کرے۔(مصلح 28 جولائی 1953 ء) 1 المؤمنون : 52