خطبات محمود (جلد 34)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 138 of 402

خطبات محمود (جلد 34) — Page 138

$1953 138 19 خطبات محمود تم اپنے اور اپنے ہمسائیوں ، دوستوں اور اولادوں کے اندر غور کرنے کی عادت پیدا کرو۔قومی ترقی کے لیے یہ انتہائی ضروری ہے۔وو (فرموده 12 جون 1953ء بمقام ربوہ) تشہد ، تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا۔آج رمضان کا آخری روزہ ہے۔گوجنتریوں کے لحاظ سے کل آخری روزہ ہو گا لیکن چاند سے بظاہر آج ہی آخری روزہ معلوم ہوتا ہے۔بہر حال آج درس میں قرآن کریم ختم کیا جائے گا اور قرآن کریم کے اختتام پر دعا بھی ہوگی چاہے کل روزہ ہی ہو۔کیونکہ امکان کے لحاظ سے ہوسکتا ہے کہ کل عید نہ ہو۔پس قرآن کریم کا درس آج ہی ختم کیا جائے گا اور اس کے اختتام پر دعا بھی ہو گی۔مجھے سر درد کا دورہ ہے اور درد اتنا شدید ہے کہ معلوم نہیں میں دعا میں آسکتا ہوں ؟ نہیں۔اس لیے میں نہایت اختصار کے ساتھ بعض باتیں بیان کر دیتا ہوں۔ہمارے ملک میں یہ رواج ہو گیا ہے کہ لوگ سوچتے کم ہیں اور باتیں زیادہ کرتے ہیں۔حالانکہ کوئی قوم اُس وقت تک ترقی نہیں کر سکتی جب تک کہ اُس کے افراد زیادہ نہ سوچیں اور باتیں کم نہ کریں۔ہم مسلمان اپنے آپ کو مسلمان کہتے ہیں لیکن رسول کریم نے کے طریق پر چلنے کی کوشش نہیں کرتے۔یہ بھی اس بات کی علامت ہے کہ ہم سوچتے کم ہیں اور باتیں زیادہ کرتے ہیں۔حضرت عائشہ نے ایک دفعہ لوگوں کو مسجد میں باتیں کرتے دیکھا تو فرمایا رسول کریم ہے اس طرح باتیں نہیں کیا کرتے تھے۔یعنی آر