خطبات محمود (جلد 34) — Page 137
خطبات محمود 137 $1953 اور وہ سمجھتے ہیں کہ ہم ان سے کوئی ہمدردی نہیں رکھتے۔مذہب بالکل اور چیز ہے۔ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ ہم فلاں کے پیچھے نماز نہیں پڑھتے۔لیکن اگر کوئی عیسائی ہو اور اُس کے گھر کو آگ لگی جائے اور تم اُس کی مدد نہ کرو تو کیا خدا تعالیٰ تمہیں صرف اس وجہ سے چھوڑ دے گا کہ وہ عیسائی تھا مسلمان نہیں تھا اگر کوئی شخص ڈوب رہا ہو اور تم اُسے بچاؤ نہیں تو کیا خدا تعالیٰ تمہیں اس لیے چھوڑ دے گا کہ وہ عیسائی تھا یا چوہڑا تھا اگر تم ایسے وقت میں ڈوبنے والے کی مدد نہیں کرتے تو ی خدا تعالیٰ تمہیں ضرور پکڑے گا۔لیکن اگر مصیبت کے وقت تم دوسرے لوگوں کی مدد کرتے ہو تو ی خدا تعالیٰ بھی تم سے خوش ہوگا اور اُن کا یہ خیال بھی جاتا رہے گا کہ تمہیں اُن سے کوئی ہمدردی نہیں۔تم سمجھتے ہو کہ دین کے لیے چندہ دے دیا تو اپنے فرض کو پورا کر دیا۔بے شک یہ بات بھی اہم ہے لیکن اس میں بھی کوئی شبہ نہیں کہ خدا تعالیٰ کی مخلوق سے محبت رکھے بغیر خدا تعالیٰ کی محبت حاصل نہیں ہوسکتی۔جو شخص محبت الہی کا دعوی کرتا ہے ضروری ہے کہ اُسے خدا تعالیٰ کے بندوں سے بھی محبت ہو۔یہ ایک فطرتی چیز ہے۔اگر تمہیں خدا تعالیٰ کی مخلوق کے ساتھ محبت نہیں تو خدا تعالیٰ بھی تم سے محبت نہیں کرے گا۔کیونکہ وہ کہے گا کہ یہ لوگ میرے ساتھ تو محبت کا دعوی کرتے ہیں لیکن میرے بچوں کے ساتھ کوئی محبت نہیں کرتے۔پس تم اپنی اصلاح کرو اور جہاں تم خدا تعالیٰ سے محبت کرو وہاں مخلوق سے ہے بھی محبت کرو تا تم خدا تعالیٰ اور اُس کے بندوں دونوں کے سامنے سُرخرو ہوسکوں،، :1 متی باب 7 آیت 3 تا 5 (مفہوماً) 2 وَكَانَ يَأْمُرُ اهْلَهُ بِالصَّلوةِ وَالزَّكوة (مريم:56) المصلح 26 اع 26 جون 1953ء)