خطبات محمود (جلد 34) — Page 96
$1953 96 96 خطبات محمود مومن یہ فائدہ اٹھاتا ہے کہ وہ خدا تعالیٰ کی دی ہوئی نعماء سے کام لیتا ہے۔فرض کرو ایک دولتمند جسے خدا تعالیٰ کی طرف سے دولت ملی ہے وہ اُسے تعیش میں لگا دیتا ہے تو وہ دولت سے صحیح کام نہیں لیتا۔لیکن خدا تعالیٰ کی صفت رحیمیت بتاتی ہے کہ جو چیز میں خدا تعالیٰ سے ملی ہیں انہیں صحیح طور پر تصرف اور استعمال میں لانا ضروری ہے۔پس جب کوئی مومن بسم اللہ پڑھے تو وہ دیکھے کہ کیا وہ ایسا کام کر رہا ہے جس کا تقاضا خدا تعالیٰ کی صفت رحیمیت کرتی ہے۔مثلاً ایک شخص کی سوڈیڑھ سوروپیہ ماہوار تنخواہ ہے۔وہ بازار جاتا ہے اور پانچ۔روپیہ کی اطلس 4 خرید لاتا ہے۔اب اگر وہ اطلس خریدتے وقت بسم الله الرَّحْمنِ الرَّحِیمِ پڑھے گا تو اُس کا نفس اسے ملامت کرے گا کہ تو نے کیا کیا ہے؟ کیا تو نے خدا تعالی کی دی ہوئی نعمت کو اسی طرح استعمال کیا ہے کہ اس کا مفید نتیجہ نکلے جس کا رحیمیت تقاضا کرتی ہے۔پس جو چیز تمہیں خدا تعالیٰ نے دیا ہے تم اسے صحیح طور پر استعمال کرو۔خدا تعالیٰ کہتا ہے صحیح کام وہ ہے جس کا میں کوئی بدلہ دوں۔اب تم اپنی آمد سے زیادہ رقم خرچ کر کے اطلس خرید لو اور زینت کے سامان جمع کر لو تو خدا تعالیٰ تمہیں کیا بدلہ دے گا۔خدا تعالیٰ نے یہ ضرور کہا ہے کہ كُلُوا وَاشْرَبُوا 5 کھاؤ اور پیو۔لیکن ساتھ ہی کہا لَا تُسْرِفُوا 6 تم اسراف نہ کرو۔وہ فرماتا ہے كُلُوا مِنَ الطَّيِّبَتِ وَاعْمَلُوا صَالِحًات - اگر تم رزق طيب استعمال کرو گے تو خدا تعالیٰ تمہارے کام نیک بنادے گا۔پس خدا تعالیٰ کی صفت رحیمیت نے جس کا ذکر بسم الله الرَّحْمنِ الرَّحِيمِ میں ہے بتا دیا کہ خدا تعالیٰ کی صفت رحمانیت کے تحت دی ہوئی اشیاء کو تھی اس رنگ میں استعمال کرو کہ اس سے صفتِ رحیمیت ظاہر ہونے لگے۔اس میں سارے نیک کام آگئے۔ایک شخص کے پاس دانے ہیں۔وہ بسم اللہ پڑھتا ہے ، ہل چلاتا ہے، وقت پر دانہ ڈالتا ہے اور پانی دیتا ہے۔تو ہم کہیں گے اس شخص نے بسم اللہ پڑھی اور اُس کا حق ادا کیا۔کیونکہ رحیم کے معنے یہ تھے کہ وہ خدا تعالیٰ کی دی ہوئی اشیاء کو صحیح طور پر استعمال کرے۔اور اُس نے خدا تعالیٰ کی دی ہوئی چیزوں کو صحیح طور پر استعمال کیا۔اُس نے ہل چلایا، سہا گا پھیرا، پانی کا وقت آیا تو پانی دیا، بیج ڈالا اور صحیح وقت پر ڈالا۔اب اسے رحیمیت بہت سا غلہ دے گی۔لیکن ایک اور شخص ہے وہ بسم اللہ پڑھتا ہے لیکن ہل نہیں چلاتا یا اگر ہل چلاتا ہے تو اُسے اچھی طرح دباتا نہیں یونہی زمین کے اوپر ہل چلا دیتا ہے، یا سہا گا نہیں پھیرتا۔پھر پانی دیتا ہے تو وتر نہیں رکھتا دانہ پہلے ڈال دیتا ہے۔