خطبات محمود (جلد 33)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 79 of 397

خطبات محمود (جلد 33) — Page 79

1952 79 خطبات محمود اخلاقی عدالت میں مجرم ثابت کرو۔لیکن اگر تم پر کوئی شخص ظلم اور تعدی کرتا ہے اور تم سمجھتے ہو کہ افسر فرض شناس ہے اور وہ تمہاری مدد بھی کرے گا تو پھر بھی وہ اُس وقت تک ظلم کو نہیں مٹا سکتا جب تک کہ وہ وقت نہ آجائے جو خدا تعالیٰ نے اُسے مٹانے کے لئے مقرر کیا ہے۔ایک صداقت کی دشمنی محض یہ نہیں ہوتی کہ اس کے قبول کرنے والے کو مارا جائے بلکہ دشمنی یہ ہوتی ہے کہ اُسے جھوٹا کہا جائے۔اب کیا حکومتیں کسی کو جھوٹا کہنے سے روک سکتی ہیں ؟ اگر وہ جلسے روک دیں گی تو تھی لوگ گھروں میں بیٹھے باتوں باتوں میں جھوٹا کہیں گے۔اور اگر حکومت اور زیادہ دبائے گی تو وہ دلوں میں جھوٹا کہیں گے۔اب دلوں میں بُرا منانے سے کون سی طاقت روک سکتی ہے۔اگر ایک کی شخص صداقت سے محروم ہے ، وہ نا واقف ہے اس لئے وہ صداقت سے دشمنی کرتا ہے اور وہ شیطان کے ہاتھ میں پڑ گیا ہے تو جب تک اُس کا دل صاف نہ ہو اُس کی دشمنی کو دور نہیں کیا جاسکتا۔اور جس دن اُس کا دل صاف ہو جائے گا تو کیا کوئی ایسی طاقت ہے یا کوئی ایسی حکومت کی ہے جو اس سے مخالفت کروا سکے؟ جو لوگ احمدیت کے دشمن ہیں حکومت اگر چاہے بھی تو اُن کے دلوں سے دشمنی کو نہیں نکال سکتی۔اسی طرح جن لوگوں نے احمدیت کو قبول کر لیا ہے اگر حکومت چاہے بھی تو بھی اُن کے دلوں سے بانی سلسلہ احمدیہ کی محبت کو نہیں نکال سکتی۔ہمارا مقابلہ اور ہماری جنگ دل سے ہے۔اور جب ہمارا مقابلہ اور ہماری جنگ دل سے ہے تو حکومت پر نظر رکھنی فضول ہے۔تمہاری فتح دلوں کی فتح ہے۔اور جب دل فتح ہو جائیں گے تو تمہیں فتح حاصل ہو جائے گی۔اگر تم نے دلوں کو فتح کر لیا تو تم دیکھو گے کہ یہی افسر جو آج کی تمہارے خلاف دوسرے لوگوں کو اُکساتے ہیں ہاتھ جوڑ کر تمہارے سامنے کھڑے ہو جائیں گے اور کہیں گے ہم تو آپ کے ہمیشہ سے خادم ہیں۔اگر کوئی شخص با وجود اس کے کہ خدا تعالیٰ ، قوم اور ملک کی طرف سے اسے ایک امانت سپرد کی جاتی ہے اپنے فرض کو ادا نہیں کرتا تو وہ لالچی ہے، حریص ہے ، خود غرض ہے۔اور جو شخص لالچی ، حریص اور خود غرض ہے اس سے انصاف کی امید نہیں کی جاسکتی۔قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے جب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کسی جنگ کے لئے جاتے تھے تو منافق لوگ کہتے تھے ہم ان لوگوں کے ساتھ نہیں جائیں گے اور اپنی جان کو خطرہ میں نہیں ڈالیں گے۔لیکن جب آپ کامیاب و کامران کو ٹتے اور مال غنیمت آپ کے