خطبات محمود (جلد 33)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 371 of 397

خطبات محمود (جلد 33) — Page 371

1952 371 خطبات محمود حصہ لیں۔لیکن ہر شخص حج کے لئے مکہ نہیں جا سکتا۔پھر مکہ سے اتر کر مدینہ کا مقام ہے جہاں محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہجرت کے بعد تشریف لے گئے اور وفات کے بعد وہیں مدفون منی ہوئے۔وہاں بھی مسلمان جاتے ہیں، دعائیں کرتے ہیں اور عبادتیں کرتے ہیں تا آپ کی کی برکت کی وجہ سے، آپ کے قرب کی وجہ سے کہ آپ وہاں مدفون ہیں۔اُن پر بھی فضل ہو جائے اور تا وہ بھی اُن رحمتوں اور فضلوں میں شامل ہو جائیں جو آپ کے وجود کی وجہ سے اُس بستی پر ہور ہے ہیں۔اسی طرح لوگ جلسہ کے موقع پر ربوہ آتے ہیں تا موجودہ وقت میں جو برکات اس مقام کو ملی ہیں اُن سے وہ بھی حصہ لیں۔یہ ایک حقیقت مسلمہ ہے اور تمام اولیا ء اس بات پر متفق ہیں کہ انسانی برکات بدل جاتی ہیں لیکن مقامات کی برکات نہیں بدلتیں۔وہ ہمیشہ قائم رہتی ہیں۔اس کی وجہ یہ ہے کہ انسان کے حالات بدلتے رہتے ہیں لیکن مقام کے حالات نہیں بدلتے۔مقام گناہ نہیں کرتا۔وہ جس رنگ میں ایک دفعہ رنگا گیا۔ہاں یہ ضرور ہوتا ہے کہ ایک لمبا عرصہ گزر جانے کے بعد لوگ اُس کے اندر خرابیاں کرنے لگ جاتے ہیں۔لیکن وہ خرابیاں لوگوں کی طرف منسوب ہوں گی اُس مقام کی کی طرف منسوب نہیں ہوں گی کیونکہ مقامات مُجرم نہیں کرتے۔پس خدا تعالیٰ نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور دوسرے انبیاء کی وجہ سے بعض مقامات کو مقدس بنا دیا ہے۔جیسے حضرت ابراہیم علیہ السلام نے بیت اللہ بنایا اور اس وجہ سے مکہ مقدس قرار پایا۔اس کے بعد رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم وہاں پیدا ہوئے جس کی وجہ سے مکہ کی برکات میں اور بھی اضافہ ہو گیا۔اسی طرح اور مقامات ہیں جو مقدس ہیں۔یہ مقام بھی اپنے درجہ کے لحاظ سے مقدس ہے۔یہاں وہ لوگ بیٹھے ہیں جو یہ ارادہ لے کر یہاں آئے ہیں کہ وہ دین کی خدمت کریں جی گے۔یہاں دینی تعلیم دی جاتی ہے اور دینی تعلیم کے حصول کے لئے بہت دور دور کے ممالک سے تی لوگ یہاں آتے ہیں۔اگر کوئی یہاں آئے گا اور چاہے گا کہ اُس کی اصلاح ہو جائے تو اُس کی اصلاح ہو جائے گی۔حقیقت یہ ہے کہ جو لوگ یہاں رہتے ہیں ان میں اکثر دین کی خدمت میں کی لگے ہوئے ہیں۔اور جب تک یہاں کے رہنے والوں کی اکثریت خدمت دین میں لگی ہوئی ہی ہے۔اُس وقت تک وہ لوگ بھی مقدس ہیں اور یہ مقام بھی مقدس ہے۔جب یہاں کے رہنے والوں کی اکثریت خدمت دین سے ہٹ جائے گی تو اُن سے تقدیس بھی چلی جائے گی لیکن یہ