خطبات محمود (جلد 33)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 334 of 397

خطبات محمود (جلد 33) — Page 334

1952 334 خطبات محمود کرے ہماری تمام تدابیر فیل ہو گئی ہیں۔غیر اور دشمن تو اسلام سے ناواقف ہے ہی ، وہ اسلام کو ایسے رنگ میں دنیا کے سامنے پیش کرتا ہے کہ انسان کو گھن آتی ہے۔لیکن بڑی مصیبت یہ ہے کہ اپنے بھی اسلام کو بدنام کر رہے ہیں۔اب مولویوں کا بڑا کام یہی ہے کہ جب احمدیت کہتی ہے کہ اسلام بالجبر نہیں پھیلا اور جو لوگ یہ کہتے ہیں کہ اسلام تلوار سے پھیلا ہے وہ جھوٹے ہیں۔تو غیر احمدی مولوی کہتے ہیں یہ کافر ہو گئے کیونکہ یہ جہاد کے منکر ہیں۔جب ایک احمدی کہتا ہے کہ قرآن ہی ایک ایسی کتاب ہے جو محفوظ ہے اور یہی ایسی کتاب ہے جو دوسری الہامی کتابوں کی کے مقابلہ میں سر اٹھا سکتی ہے باقی تمام کتابیں محرف و مبدل ہو چکی ہیں لیکن قرآن کریم ہر قسم کی تحریف و تبدل سے پاک ہے تو غیر احمدی مولوی کہتے ہیں یہ لوگ قرآن کریم میں نسخ کے قائل نہیں اس لئے کا فر ہیں۔جب ایک عیسائی کہتا ہے کہ مسیح بے گناہ تھا۔اس لئے اس نے سب گوں کے گناہ اٹھالئے تو ایک احمدی کہتا ہے کہ تمہاری یہ تھیوری غلط ہے سارے انبیاء بے گناہ تھے۔تو غیر احمدی کہتے ہیں دیکھو جی! ان کے نزدیک نبی گناہوں سے پاک ہوتے ہیں حالانکہ کئی نبیوں نے گناہ کئے ہیں۔اوروں کو تو جانے دو اپنے باپ کو کوئی بُر انہیں کہتا۔لیکن غیر احمدی علماء ایسی احادیث پیش کرتے ہیں جن میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے اخلاق پر حملہ کیا گیا ہے۔گویا دشمن تو الگ رہا دوست بھی اس قدر گراوٹ تک چلے گئے ہیں کہ اسلام کی شکل مسخ ہوگئی ہے۔لوگ محرم میں امام حسین کا ماتم کرتے ہیں۔ہم بھی تسلیم کرتے ہیں کہ امام حسین مظلومی کی حالت میں شہید ہوئے لیکن حضرت امام حسین کو مارنے والا تو ان کا ایک دشمن تھا۔محمد رسول اللہ صل اللہ علیہ وسلم ان سے زیادہ مظلوم ہیں۔کیونکہ آپ کو مارنے والے خود آپ کو ماننے والے ہیں۔اسی شخص کا خنجر رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سینہ پر اٹھ رہا ہے جس کو آپ نے دودھ پلا کر پالا تھا۔وہی شخص جسے آپ نے قرآن کریم کی تعلیم کے ساتھ انسان بنایا تھا طرح طرح کے گند پھیلا کر اور آپ پر الزام لگا کر آپ کے وجود کو گھناؤنے طور پر دنیا کے سامنے پیش کر رہا ہے۔پس اگر کسی کا نتج ماتم ہونا چاہیے تھا تو وہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات تھی کہ آپ سے زیادہ مظلوم ہستی اور کوئی نہیں۔غیروں نے آپ کے متعلق ایسی کتابیں لکھیں کہ ایک حقیقی مسلمان انہیں پڑھ نہیں سکتا اور اپنوں نے آپ کی تعلیم کو مسخ کر کے رکھ دیا۔پس آج اگر کسی ماتم کا دن ہے تو ماتم محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم) کا دن ہے ماتم حسین کا دن نہیں کیونکہ آپ کے اپنے ماننے والوں نے آپ