خطبات محمود (جلد 33) — Page 252
1952 252 خطبات محمود کہہ بھی دے تو اُس کا دل اُسے جھوٹا کہہ رہا ہو گا۔وہ سمجھتا ہو گا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوة في والسلام بچے ہیں۔جھوٹا میں ہوں جس نے بزدلی دکھائی ہے۔پس تم اپنے ایمان کو مضبوط کرو اور کی ساتھ ہی اپنے جذبات پر قابو رکھو۔میرے پاس کئی لوگ آتے ہیں اور وہ کہتے ہیں ہم کیا کریں؟ اُن کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ آخر ہم کب تک مار کھاتے جائیں گے۔میں اُن کی اِس بات کا یہی جواب دیتا ہوں کہ تم ماریں کھاتے جاؤ۔جب خدا تعالیٰ نے تمہیں اس مقام پر کھڑا کیا ہے کہ تم ماریں کھاؤ تو میں کون ہوں جو تمہیں بچا سکوں۔جس حرکت پر معشوق راضی ہوتا ہے عاشق وہی کی کرتا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے لکھا ہے۔جہاد کرنا بڑی اچھی چیز ہے۔لیکن اگر خدا تعالیٰ نے تم سے انگریزوں کے مقابلہ میں جہاد کروانا ہوتا تو وہ تمہارے ہاتھ میں تلوار دیتا۔اگر اُس نے ان کے مقابلہ میں تم سے تلوار چھین لی ہے تو اس کا مطلب یہ ہوا کہ انگریزوں سے جہاد کرنے کا موقع نہیں Z۔اب تلوار ہمارے ہاتھ میں آ گئی ہے۔پاکستان آزاد ہو چکا ہے۔اب ہم بھی کہتے ہیں کہ اگر کوئی پاکستان کی آزادی میں فرق لائے تو جہا دفرض ہو جائے گا۔یہی دلیل ہمیں بھی اپنے مد نظر رکھنی چاہیے۔اگر خدا تعالیٰ نے ہمیں مار سے بچانا ہوتا تو وہ ہماری تعداد زیادہ کیوں نہ کر دیتا۔خدا تعالیٰ آج یہ نظارہ دیکھنا چاہتا ہے کہ تم ماریں کھاؤ۔جتنی زیادہ ماریں تم کھاؤ گے خدا تعالیٰ تم سے اُتنا ہی راضی ہو گا۔“ الفضل 19 اگست 1952ء 66 :1 كنز العمال فى سنن الاقوال ، حرف القاف كتاب القيامة ، الباب الاول الصراط نمبر 39036 جلد نمبر 14 صفحہ 386 مطبوعہ حلب 1975ء 2: الحج : 79 3 : در تمین فارسی صفحہ 143 - شائع کردہ نظارت اشاعت و تصنیف ربوه 4 بخاری کتاب المغازى باب غزوة الرَّجيع (الخ) :5 سیرت ابن ہشام جلد 3 صفحہ 196 مطبوعہ مصر 1936ء :6 كتاب المغازى للواقدى غزوة موته - جزء 2 صفحہ 764 ، 765 قاہرہ مصر 1965ء میں یہ واقعہ جنگ موتہ کے حوالہ سے درج ہے۔:7 ملفوظات جلد 4 صفحہ 521