خطبات محمود (جلد 33)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 203 of 397

خطبات محمود (جلد 33) — Page 203

1952 203 خطبات محمود مشکلات اور ابتلاؤں کو جھاڑو دے کر صاف کر دیں گے۔لیکن خدا تعالیٰ فرماتا ہے اس لئے ضروری ہے کہ تم صبر اور صلوۃ کے ساتھ میری مدد مانگو میں تمہیں مدد دوں گا۔لیکن تم دو باتیں کرو۔اوّل مصائب اور ابتلاؤں پر گھبراؤ نہیں انہیں برداشت کرو۔دوسرے نمازوں اور دعاؤں پر زور دو تا مجھے پتا لگ جائے کہ تمہاری محبت کامل ہو گئی ہے۔اور جب تمہاری محبت کامل ہو جائے گی تو میں بھی ایسا بے وفا نہیں ہوں کہ میں اپنی محبت کا اظہار نہ کروں۔“ 1 : العنكبوت: 3 2: البقرة : 46 3: الانفال : 25 4: الفرقان: 24 66 الفضل یکم اگست 1952ء)