خطبات محمود (جلد 33) — Page 195
1952 195 خطبات محمود ارشاد احمد صاحب ربوہ اطلاع دیتے ہیں کہ ان کی پھوپھی بھاگ بھری صاحبہ بیوہ امام بخش صاحب قادیانی فوت ہو گئی ہیں۔مرحومہ اپنے بعض رشتہ داروں کو ملنے کے لئے گھسیٹ پور ضلع لائل پور میں آئی تھیں۔وہاں چند دن بیمار رہ کر فوت ہو گئیں۔مرحومہ صحابیہ تھیں۔صوم وصلوٰۃ کی پابند تھیں۔مرحومہ نے مرتے وقت یہ وصیت کی تھی کہ ان کا جنازہ میں پڑھاؤں۔سعیده با نو صاحبہ بنت سید عبدالمجید صاحب مرحوم ماڈل ٹاؤن لا ہو ر ا طلاع دیتی ہیں کہ ان کے خاوند پیر عبد السلام صاحب تاج انسپکٹر ایگریکلچر وفات پا گئے ہیں۔نماز جنازہ پڑھانے کی درخواست ہے۔نماز کے بعد میں ان سب کا جنازہ پڑھاؤں گا۔“ ( الفضل 12 جولائی 1952ء) :1 وَلَمَّارَاَ الْمُؤْمِنُونَ الْأَحْزَابَ قَالُوا هَذَا مَا وَعَدَنَا اللهُ وَرَسُولُهُ وَصَدَقَ الله وَرَسُولُهُ وَمَا زَادَهُمْ إِلَّا إِيمَانًا وَتَسْلِيمًا ( الاحزاب : 23) 2 سیرت ابن ہشام جلد 3 صفحہ 233 غزوة الخندق مطبوع مصر 1936ء :3 : البداية والنهاية جلد 8 صفحہ 126 مطبوعہ بیروت 2001ء 4: چچوڑی : بار بار چوسی ہوئی۔:5 مٹھل ایک اناج جس کے دانے باریک ہوتے ہیں ( پنجابی دی لغت مرتبه تنویر بخاری صفحه 1401 لاہور 1989ء) :6 قطاة ( قطا) کبوتر کے برابر ایک ریگستانی پرندہ ، سنگ خوار ( اردو لغت تاریخی اصولوں پر، جلد 14 صفحہ 280، کراچی) سینڈو: (Sandow) (1867ء - 1925ء) پورا نام Eugen Sandow تھا۔مشہور جرمن باڈی بلڈر جو " Father of Moderen Body Building“ کے نام سے جانے جاتے ہیں۔German Kingdom of Prussia میں Konigsberg میں پیدا ہوئے جو موجودہ دور میں روس کے شہر Kaliningrad کے نام سے جانا جاتا ہے۔وفات لندن میں ہوئی۔سینڈو نے باڈی بلڈنگ میں جدید ٹیکنیک کو متعارف کروایا۔وکی پیڈیا آزاد دائرہ معارف زیر لفظ Eugen Sandow) : وَكَائِنْ مِنْ آيَةٍ فِي السَّمَوَاتِ وَالْأَرْضِ يَمُرُّونَ عَلَيْهَا وَهُمْ عَنْهَا مُعْرِضُونَ - (يوسف : 106)