خطبات محمود (جلد 33)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 186 of 397

خطبات محمود (جلد 33) — Page 186

خطبات محمود 1952 186 (22) ہر مصیبت، ہر خوف اور ہر حملہ تمہاری طاقت میں اضافہ کا موجب ہونا چاہیے (فرمودہ 27 جون 1952ء بمقام ربوہ ) تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: موسم کی تبدیلی کے ساتھ دو تین دن سے مجھے دورانِ سر کی تکلیف ہے۔انسان جب ضعف کی طرف جاتا ہے تو ہر تغیر اس کے لئے تکلیف دہ ہی ہوا کرتا ہے۔جب جھلسنے والی گرمی پڑتی تھی تو میں گھر میں کہا کرتا تھا کہ اصل تکلیف دہ تو یہ گرمی ہے جب برساتی ہوا چلنے لگ جائے گی تو انسان گرمی کو برداشت کرنے لگ جائے گا۔لیکن جب برساتی ہوا چلنے لگی تو معلوم ہوا کہ میرے لئے یہ موسم بھی خطرناک ہے۔حقیقت یہ ہے کہ جب صحت کا توازن بگڑ جاتا ہے تو ہر چیز اس کے لئے بُری بن جاتی ہے۔بہر حال انسان نے کام کرنا ہے وہ خواہ کسی حالت میں ہوا سے پنا فرض ادا کرنا ہے۔ایک ایسے شخص کے لئے جو اپنی ذمہ داریوں کو سمجھتا ہے اس کے لئے ایسا کرنا نہایت ضروری ہوتا ہے اور اس حالت کو نظر انداز کرنا یا تکلیف کی جس کو کم کرنا اُس کا فرض ہوتا ہے۔کسی شاعر نے کہا ہے کسی کی شب ہجر روتے کٹے ہے کسی کی شب وصل سوتے کٹے ہے