خطبات محمود (جلد 33)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 104 of 397

خطبات محمود (جلد 33) — Page 104

1952 104 خطبات محمود الگ بڑ بڑاتے ہیں اور بڑے الگ تکلیف محسوس کرتے ہیں۔ادنیٰ سے ادنی کمرہ پاخانہ کا سمجھا جاتا ہے وہ خراب ہو جاتا ہے تو سارے گھر والوں کو تکلیف ہو جاتی ہے۔بعض پاخانہ روکنے کی ج وجہ سے بیمار ہو جاتے ہیں اور بعض شرم و حیا کی وجہ سے دوسری جگہ قضائے حاجت نہیں کر سکتے اور اس طرح تکلیف محسوس کرتے ہیں۔غرض ایک ایک کمرہ اپنی جگہ پر ضروری ہوتا ہے۔اسی طرح ایک ایک محکمہ جو ضرورت کے مطابق جماعت بناتی ہے اُن میں سے کسی ایک کو تو ڑ دو تو سارا نظام خراب ہو جائے گا۔اگر باہمی جھگڑے اور تنازع دُور کرنے اور ایک دوسرے کے حقوق دلوانے والے محکمہ میں خرابی آجائے تو لازماً تربیت کا محکمہ کمزور ہو جائے گا۔لوگوں کے اندر شبہات پیدا ہوں گے ، شکوے پیدا ہوں گے، بے چینی پیدا ہوگی اور تربیت والوں کا کام اس حد تک بڑھ جائے گا کہ ان کا محکمہ جو عام حالات کے لئے بنایا گیا ہے اس کے لئے کافی نہیں ہو گا۔پھر جماعت کے لوگوں میں تشویش پیدا ہونے کی وجہ سے وہ اپنے وقت کو صحیح طور پر استعمال نہیں کرسکیں گے۔جو لوگ آپس میں ایک دوسرے کے خلاف باتیں کرتے رہیں گے وہ لازماً تبلیغ نہیں کر سکیں گے۔اگر وہ اچھے تاجر یا اچھے زمیندار یا اچھے عہد یدار ہیں تو ان جھگڑوں کی وجہ سے کی وہ اپنی کمائی کی طرف زیادہ توجہ نہیں کر سکیں گے۔اور جب ان کی کمائی کم ہو گی تو سلسلے کے چندے کم ہو جائیں گے اور مرکزی کام رُکنے لگیں گے۔تو بظاہر اس محکمہ کا جماعت کی ترقی سے کوئی تعلق نہیں لیکن حقیقتا اگر دیکھا جائے تو بڑا تعلق ہے۔اسی طرح اگر تربیت کے محکمہ میں نقص ہو گا تو جماعت کی اخلاقی حالت کے گرنے کی وجہ سے تبلیغ مشکل ہو جائے گی۔لوگ کہیں گے تم کی ہمیں کیا کہتے ہو۔تم میں تو یہ یہ خرابی پائی جاتی ہے۔پھر امور عامہ کا کام بھی بہت بڑھ جائے گا کیونکہ جب اخلاقی تربیت نہیں ہوگی تو جھگڑے بہت بڑھ جائیں گے۔غرض تربیت کی کمی کی وجہ سے اگر جھگڑے بڑھ جائیں تو امور عامہ جو عام حالات کے مطابق بنایا گیا تھا اپنے کام میں کمزور ہو جائے گا اور اس طرح جماعت پر ایک بُرا اثر پڑے گا۔تعلیم کا بھی یہی حال ہے۔اگر تعلیم صحیح طور پر نہیں دی جائے گی جس کا تربیت ایک جزو ہے تو جماعت کا علمی معیار گر جائے گا۔علمی معیار کے گر جانے کی وجہ سے اس کی تمدنی حالت گر جائے گی۔اسی طرح اس کی مالی حالت گر جائے گی۔تعلیم کی کمی کی وجہ سے لوگ اچھے عہدوں پر نہیں جاسکیں گے۔اور جب تعلیم میں کمی ہو گی تو تبلیغ میں بھی لازماً کمی آجائے گی۔غرض ہر محکمہ آپس میں اس طرح ملا ہوا ہے جس طرح