خطبات محمود (جلد 33) — Page 103
1952 103 (14) خطبات محمود نوجوانوں کی ایسے رنگ میں تربیت کریں جس سے وہ سلسلے کے لئے مفید وجود بن سکیں فرمودہ 2 مئی 1952ء بمقام ربوہ ) تشهد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: جماعتیں عمارت کے طور پر ہوتی ہیں جن میں مختلف حصے مختلف ضرورتوں کو پورا کر رہے ہوتے ہیں۔جس طرح مکان کی کوئی چیز بھی خراب ہو تو مکین کے لئے تکلیف کا موجب ہوتی ہے اسی طرح اگر جماعتوں کا کوئی حصہ ناقص ہو تو ساری جماعت اُن سے محروم ہو جاتی ہے۔خصوصاً جو جماعتی ادارے ہوتے ہیں اُن کی خرابی کے ساتھ جماعت کے تمام نظام میں خرابی آجاتی ہے۔ہماری جماعت مختلف قسم کے کام کر رہی ہے۔کوئی محکمہ مال کا ہے، کوئی تعلیم کا ہے ، کوئی امور عامہ کا ہے، کوئی امور خارجہ کا ہے، کوئی تصنیف کا ہے ، کوئی تبلیغ کا ہے، کوئی زراعت کا محکمہ ہے، کوئی کی تربیت کا محکمہ ہے، کوئی اشاعت کا محکمہ ہے۔یہ محکمے اپنی اپنی جگہ پر نہایت ہی اہم ہیں اور ہر ایک کمی محکمہ عمارت کے ایک حصہ کی حیثیت رکھتا ہے۔جیسے مکان میں کوئی سونے کا کمرہ ہوتا ہے، کوئی چی نہانے کا ہوتا ہے ، کوئی پاخانے کا ہوتا ہے، کوئی سٹور کا ہوتا ہے، کوئی بیٹھنے کا ہوتا ہے، کوئی کھانے کی کا ہوتا ہے، ان میں سے کسی میں بھی خلل آجائے تو گھر والے بے چینی محسوس کرتے ہیں اور ان کا نجی امن خراب ہو جاتا ہے۔کھانے کے کمرے میں خرابی آجائے تو اتنے دن جن کو کمرہ میں بیٹھ کر کی کھانا کھانے کی عادت ہوتی ہے بے چین سے رہتے ہیں۔کوئی کچھ کہتا ہے اور کوئی کچھ۔بچے