خطبات محمود (جلد 33)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 96 of 397

خطبات محمود (جلد 33) — Page 96

1952 96 (12) خطبات محمود مجلس شوری کیلئے پختہ کار اور متقی نمائندے چنے چاہئیں تا وہ صحیح مشورے دے سکیں فرموده 11 اپریل 1952ء بمقام ربوہ ) تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: جیسا کہ احباب کو معلوم ہے اب جمعہ کے بعد ہماری مجلس شوری کا اجلاس شروع ہوگا۔جیسا کہ آپ جانتے ہیں شوری جماعت کے نمائندوں کی ایک مجلس ہے جس میں جماعتی معاملات ہی عموماً اور سالانہ میزانیہ پر بحث کی جاتی ہے اور مشورے لئے جاتے ہیں اور مشورے دیئے جاتے ہیں۔مال دنیا میں آتے بھی ہیں اور خرچ بھی ہوتے ہیں۔دنیا میں لوگ مشورے دیتے بھی ہیں اور مشورہ لینے والے مشورہ لیتے ہیں۔لیکن باوجود اس کے کئی مشورہ لینے والے اور مشورہ دینے والے صحیح راہ سے بھٹکے ہوئے ہوتے ہیں۔کئی روپے کو خود بخو د خرچ کرنے والے اپنے خرچ میں زیادہ محتاط ہوتے ہیں۔لیکن مشورہ لے کر کام کرنے والے یا مشورہ دینے والے بسا اوقات بے احتیاطیاں کر جاتے ہیں۔یہ ایک ایسی حقیقت ہے جو دنیا کی ہر قوم میں پائی جاتی ہے۔اور ہر زمانہ میں اس کی مثال ملتی ہے۔اِس سے معلوم ہوتا ہے کہ در حقیقت کتنی ہی خوش شکل کی اور کتنے ہی اعلیٰ اصول پر بنی ہوئی مشین کیوں نہ ہو جب تک پُرزے اچھے نہ ہوں مشین کی بناوٹ اور اصول کام نہیں دے سکتے۔ہمارے ملک میں ایک مشہور مثال ہے کہ سو سیانے اگومت“ یعنی اگر سو عقل مند مشورہ دیں گے تو وہ ایک ہی بات کا مشورہ دیں گے۔کیونکہ حقیقت ایک ہے