خطبات محمود (جلد 31) — Page 82
$1950 82 خطبات محمود اور پیچیدہ ہے کہ انسان ایک خدا کی عبادت بجالائے۔در حقیقت اس قسم کا شرک بہت ہی جہالت کے زمانہ میں ہوا کرتا ہے۔جب تعلیم پھیلتی ہے تو شرک خفی باقی رہتا ہے اور شرک جلی باقی نہیں رہتا۔دنیا میں جب بھی روشنی پیدا ہوئی تو اس روشنی نے خود ہی مشرکانہ عقائد کو موحدانہ رنگ دے دیا۔عیسائیوں کو دیکھ لو اس زمانہ میں بھی عیسائی مسلمان نہیں ہوئے۔اس زمانہ میں عیسائیوں کی طرف سے اسلام کی مخالفت کم نہیں ہوئی بلکہ اور زیادہ ہوئی ہے۔لیکن پھر بھی اگر آجکل کے عیسائی کو پرانے زمانہ کے عیسائی کے سامنے رکھا جائے تو یقیناً وہ اس سے زیادہ موحد نظر آئے گا۔پرانے زمانہ میں چھوٹے بڑے عالم، جاہل، حاکم محکوم عورت، مردسب گرجوں میں جا کر حضرت مسیح علیہ السلام اور حضرت مریم کی تصویروں کے سامنے سجدے کرتے تھے اور اُن سے دعائیں مانگتے تھے۔بلکہ ان کو ی جانے دو وہ پادریوں کے سامنے بھی سجدے کرتے تھے۔ان لوگوں میں سے بعض بادشاہوں اور بعض پروفیسروں کی حیثیت رکھتے تھے۔مگر وہ ذرا بھی محسوس نہیں کرتے تھے کہ یہ چیز ان کے وقار کے منافی ہے۔لیکن اس وقت تو زیادہ پڑھے ہوئے کی ضرورت نہیں ایک معمولی مزدور بھی ان کی پروا نہیں کرتا۔زیادہ تر عیسائی دنیا کی زندگی ایک عام مسلمان کی عملی زندگی جیسی ہے۔ایک بے نماز مسلمان اور ایک عیسائی میں کسی قسم کا فرق نہیں۔وہ مسلمان بھی عبادت نہیں کرتا اور عیسائی بھی عبادت نہیں کرتا۔وہ جب بھی بات کرے گا تو معلوم ہوگا کہ وہ خدا کو ماننے والا ہے۔ہاں عقیدہ میں آ کر وہ ایسی بات کہہ دے گا جس سے شرک ثابت ہوتا ہوگا، لیکن عام طور پر یہ پتہ نہیں لگ سکتا کہ وہ موحد ہے یا مشرک۔اب یہ چیز اسلام نے دور نہیں کی۔عیسائی اسلام کو سچاند ہب نہیں مانتے۔یہ چیز رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی دور نہیں کی۔وہ آج بھی آپ کو نعوذ باللہ جھوٹا سمجھتے ہیں۔یہ چیز قرآن کریم نے بھی دور نہیں کی۔وہ آج بھی قرآن کریم کو مٹانے کے درپے ہیں۔پھر یہ خرابی کس چیز نے دور کی ہے؟ یہ خرابی علوم کی روشنی نے دور کی ہے۔جب لوگوں میں تعلیم آگئی اور انہوں نے قانونِ قدرت کا مطالعہ کیا تو انہیں معلوم ہو گیا کہ خدا تعالیٰ کی صفات کا ظہور انسانوں میں کیا اُس کی دوسری مخلوقات اور مختلف قسم کے جواہر میں بھی پایا تو جاتا ہے۔پھر اگر انسان اس کی صفات کے مظہر ہوتے ہیں تو انہیں خدا کس طرح کہا جاسکتا ہے۔اس طرح شرک کا عقیدہ بدلتا گیا اور توحید کی شکل آ گئی۔اور گورسمی طور پر تو وہی عقیدہ رہا جو پہلے عیسائیوں کا ی تھا یعنی خدا ، بیٹا اور روح القدس۔لیکن تفصیل پوچھو تو ہر عیسائی موحد نظر آئے گا۔مسلمانوں میں بھی