خطبات محمود (جلد 31)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 67 of 292

خطبات محمود (جلد 31) — Page 67

$1950 67 خطبات محمود کھڑا ہے تو وہ چوکنا ہو جاتا ہے، اُس کی حالت اور ہوتی ہے، اُس کی قربانیاں اور ہوتی ہیں، اُس کی نماز اور روزے اور ہوتے ہیں۔لیکن یہاں ساری جماعت کی موت کا سوال ہے اور تم غفلت کی نیند سور ہے ہو تم میں سے کسی کے ہاں ایک بچہ پیدا ہوتا ہے وہ دو دن کا ہوتا ہے کہ بیمار ہو جاتا ہے۔اُس وقت اُس کے ماں باپ کی آنکھیں رو رو کر سوج جاتی ہیں، سجدوں میں گر گر کر اُن کے ماتھوں پر نشان پڑ جاتے ہیں وہ کئی کئی راتیں جاگ جاگ کر کاٹ دیتے ہیں۔لیکن اس کے مقابلہ میں جب تمہیں یہ نظر آ رہا ہے کہ ساری احمد یہ جماعت موت کے منہ میں جا رہی ہے، تمہیں یہ نظر آ رہا ہے کہ ساری جماعت ایک آتش فشاں پہاڑ پر کھڑی ہے۔تمہاری آنکھیں سوجتی نہیں ، تمہارے ماتھوں پر نشان نہیں پڑتے ، تمہاری راتیں بیداری میں نہیں کٹتیں تمہارے دلوں میں ذرا بھی تو احساس پیدا نہیں ہوتا کہ تم ہوشیار ہو جاؤ۔اس کی وجہ یہ ہے کہ تمہارا دماغ مومن ہے دل مومن نہیں۔تمہارے دماغ نے جب یہ سنا کہ حضرت عیسی علیہ السلام وفات پاگئے ہیں اور اس کے دلائل سنے تو وہ اُس پر ایمان لے آیا۔یا یوں کہو کہ وہ چُپ کر گیا۔تمہارے دماغ نے جب یہ سنا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی صداقت کی یہ یہ نشانیاں ہیں تو وہ ایمان لے آیا۔یا یوں کہو کہ وہ چپ کر گیا۔لیکن تمہارا دل ایمان نہیں لایا۔کیونکہ جب دل ایمان لاتا ہے تو انسانی جذبات میں ایک جوش پیدا ہوتا ہے۔اور جذبات میں جوش پیدا ہوتا ہے تو ی انسان کی حالت کچھ اور ہو جاتی ہے۔جہاں تک کافر جماعت اور مومن جماعت کے مقابلہ کا سوال ہے ایک، دو، چار، پانچ یا ہیں سے تمہیں کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔اُس وقت مومن جماعت پر جنون طاری ہوتا ہے۔اور ایسے جنون والا ایک بھی ایک کروڑ پر غالب آجاتا ہے۔اس جنون والے پانچ آدمی پانچ کروڑ پر غالب آ سکتے ہیں۔لیکن جہاں تک ظاہری مقابلہ کا سوال ہے ایک شخص کے لئے دو تین اشخاص کے مقابلہ میں فتح حاصل کرنا مشکل ہے۔مگر جب جنون پیدا ہو جاتا ہے تو اُس وقت دس بیس کا سوال پیدا نہیں ہوتا۔ایک پاگل آدمی کو لے لو بلکہ پاگل آدمی تو کیا ایک باؤلا کتا ہی جب شہر میں آجاتا ہے تو ساری پولیس اُس کے پیچھے ہو جاتی ہے، سارے محلہ والے بلکہ سارے شہر والے اُس کے پیچھے دوڑ رہے ہوتے ہیں۔بڑے بڑے بہادر چُھپ چُھپ کر اپنی جانیں بچا رہے ہوتے ہیں اور اپنے بچوں کو گھروں کے دروازے بند کر کے چھپا رہے ہوتے ہیں۔اس کی کیا وجہ ہے؟ اس کی وجہ یہی ہے کہ وہ گتا نہیں باؤلا گتا ہوتا ہے۔اسی طرح ایک انسان پر دو بھاری ہوتے ہیں۔مگر جب وہ مجنون ہوتا ہے تو ی