خطبات محمود (جلد 31) — Page 22
$1950 22 22 4 خطبات محمود احباب کو چھوٹی چھوٹی باتوں سے نصیحت حاصل کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔(فرموده 10 / مارچ 1950ء بمقام ناصر آباد سندھ ) تشهد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: وو جیسا کہ اُن دوستوں کو معلوم ہوگا جو الفضل“ پڑھتے ہیں یا سنتے ہیں اور اس کے سمجھنے کی کوشش کرتے ہیں کہ میں قریبا دو مہینہ سے گلے کی تکلیف سے بیمار ہوں۔پہلے تو آواز بالکل ہی بند ہوگئی تھی اس کے بعد آواز کھلنی شروع ہوئی مگر صرف اس حد تک کھلی کہ ایک دو فقرے بولنے کے بعد طبیعت خراب ہو جاتی تھی۔اس کے بعد پھر آہستہ آہستہ کچھ اور آواز کھلنی شروع ہوئی اور اب اس حد تک گھل چکی ہے کہ میں آہستہ آواز سے کچھ دیر تک باتیں کر سکتا ہوں۔کبھی بیماری کا خیال نہ رہے اور ی اونچی آواز سے بولنے لگوں تو پھر گلے میں درد شروع ہو جاتی ہے۔اس تکلیف کی وجہ سے کچھ عرصہ سے میں نے کوئی خطبہ نہیں پڑھا۔ربوہ سے چلتے وقت میں نے پہلا خطبہ پڑھا تھا اور اب دوسرا خطبہ پڑھ رہا ہوں۔ربوہ میں تو یہ آسانی تھی کہ وہاں لاؤڈ سپیکر تھا اور میری آواز پھیل جاتی تھی لیکن یہاں لاؤڈ سپیکر نہ ہونے کی وجہ سے صرف چند دوستوں تک ہی میری آواز پہنچ سکتی ہے باقی دوستوں تک نہیں پہنچ سکتی۔بہر حال اب بھی جتنی آواز سے میں بول سکتا ہوں اتنا بولنے سے بھی بعد میں درد شروع ہو جاتا ہے۔چنانچہ پچھلے خطبہ کے بعد بھی دو تین دن تک تکلیف زیادہ رہی۔اس کے بعد آہستہ آہستہ وہ حالت جاتی رہی۔ڈاکٹر کہتے ہیں کہ یہ مرض بڑی عمر میں ایک لمبے عرصہ کے بعد اچھی ہوتی ہے۔