خطبات محمود (جلد 31) — Page 265
$1950 265 خطبات محمود مرکز والوں کو اُن کی مُستیوں اور کوتاہیوں کی طرف توجہ دلاتے رہتے ہیں۔اسی طرح باہر سے آنے والوں کی اصلاح مرکز میں آنے سے ہوتی ہے۔مثلاً مرکز میں رہنے والوں کی تعلیمی حالت زیادہ اچھی ہوتی ہے۔انہیں قومی ضرورتوں سے واقفیت ہوتی ہے۔باہر رہنے والا صرف اپنے آپ کو دیکھتا ہے مگر مرکز میں رہنے والا تمام دنیا کے لوگوں کو دیکھتا ہے۔پھر مرکز میں رہنے سے جو وسعت نظر پیدا ہوسکتی ہے وہ باہر رہنے سے پیدا نہیں ہو سکتی۔پس جوں جوں جماعت میں بیداری پیدا ہوتی جائے گی لازما مرکز کے بڑھنے کے سامان بھی ساتھ ہی ساتھ ہوتے جائیں گے۔مجھے تعجب آتا ہے اور حیرت ہوتی ہے کہ جب اسلامی تاریخ کو ہم پڑھتے ہیں۔تو کیا دیکھتے ہیں کہ مکے اور مدینے کی آبادی تو ہیں، چھپیں، تمہیں اور پچاس ہزار یا لاکھ کے ارد گرد گھومتی رہی اور بغداد اور دمشق اور قاہرہ کی آبادی اور ایران اور ہندوستان کے اسلامی شہروں کی آبادیاں ہیں ہیں لاکھ تک پہنچتی رہی ہیں۔میں سمجھتا ہوں کہ اسلام کے تنزل میں اس بات کا بھی بڑا دخل تھا کہ مسلمانوں میں مذہبی مرکز میں بسنے کی خواہش اتنی نہیں رہی تھی جتنی خواہش انہیں دارالحکومت میں بسنے کی تھی۔اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ بنیاد چھوٹی رہی اور عمارت بڑی ہوگئی اور چھوٹی بنیاد پر بڑی عمارت قائم نہیں رہ سکتی۔ہر انسان کے اندر بعض خوبیاں بھی ہوتی ہیں اور بعض برائیاں بھی۔اگر وہ بعض غلطیاں کر جاتا ہے تو وہ بعض اچھی باتیں بھی کرتا ہے۔ہٹلر جو جرمن کا سابق لیڈر تھا اور جس نے قوم کی ترقی کے لئے واقع میں بڑی جدو جہد کی اگر اس کے اندر اسلام ہوتا تو وہ یقیناً بہت بڑا آدمی ہوتا۔مگر بوجہ اس کے کہ اس کی تربیت کرنے والا مذہب نہیں تھا وہ بہت سی غلطیوں کا شکار ہوا۔اس لئے وہ قوم کو ترقی کی طرف لے جانے کی بجائے اُسے نیچے دھکیلنے کا موجب ہو گیا۔اس نے جو اچھی باتیں کیں اُن میں سے ایک یہ کم بھی ہے کہ وہ چونکہ اوورسیئر تھا اور عمارتی انجینئر تھا اس لئے تعمیر سے تعلق رکھنے والی باتیں اُس کے لئے زیادہ عبرت کا موجب ہوا کرتی تھیں۔ہٹلر نے اپنی کتاب ”مائنے کا مف 2 میں (جس میں وہ اپنا پروگرام پیش کرتا ہے ) لکھا ہے اور اس بات پر لمبی بحث کی ہے کہ یورپ میں اگر کوئی قوم بڑھنے کا حق رکھتی ہے، اگر کوئی قوم بڑھنے کے سامان رکھتی ہے تو وہ جرمن قوم ہے۔اس کی وجہ وہ یہ بتاتا ہے کہ جو بڑی عمارت ہو وہ بڑی بنیاد پر ہی قائم ہو سکتی ہے۔تم اگر چارفٹ چوڑی بنیا د رکھو اور اس پر 6 فٹ چوڑی دیوار بنا و تو دیوار گر جائے گی۔لیکن اگر چارفٹ بنیادرکھو اور تین فٹ چوڑی دیوار بناؤ تو وہ زیادہ مضبوط