خطبات محمود (جلد 31) — Page 251
$1950 251 خطبات محمود رک جاتے ہیں اور بیرونی مشنوں کو وقت پر خرچ نہیں بھجوایا جاسکتا۔میں تحریک جدید کو بھی نصیحت کروں گا کہ وہ اپنے اخراجات پر زیادہ پابندی کریں۔اس میں کوئی شبہ نہیں کہ جہاں تک اخراجات پر پابندی کا سوال ہے یہ بہت مشکل امر ہے کیونکہ اس ادارہ میں اخراجات کو پہلے ہی بہت حد تک احتیاط سے کیا جاتا ہے اور بعض صورتوں میں تو بہت کم کیا جاتا ہے لیکن پھر بھی اگر کوئی شخص لاکھوں میں سے ہزاروں یا سینکڑوں ہی بچالیتا ہے تو یہ اس کی نیکی ہوتی ہے۔میں آج تحریک جدید دفتر دوم کے وعدہ کرنے والوں یا اس میں حصہ لینے کی قابلیت رکھنے والوں کو پھر توجہ دلاتا ہوں۔در حقیقت کسی کام کو چلانے کے لئے ضروری ہوتا ہے کہ آنے والی نسل اپنے آباء کا بوجھ خوشی کے ساتھ اٹھانے والی ہو بلکہ اُن سے بھی زیادہ خوشی کے ساتھ اس میں حصہ لینے والی ہو۔یہ مقل کے خلاف ہوگا کہ آئندہ آنے والی نسل اپنے آباء کے بوجھ خوشی کے ساتھ نہ اُٹھائے۔کسی ذلیل سے ذلیل قوم کی بھی آنے والی نسل تعداد میں اُس سے کم نہیں ہوئی بلکہ زیادہ ہوتی ہے۔جب کبھی امن کے زمانے آتے ہیں امن کے زمانوں سے میری مراد یہ نہیں کہ جب لڑائیاں نہ ہوں بلکہ امن کے زمانہ سے مراد یہ ہے کہ جب لوگ سہولت کے ساتھ آپس میں مل سکتے ہوں، جب تبادلۂ آبادی کے ذرائع موجود ہوں ، جب روزی کمانے کے ذرائع وسیع ہوں ایسے زمانہ میں آنے والی نسل اپنی پچھلی نسل۔بڑھ جایا کرتی ہے کم نہیں ہوتی۔یہی وجہ ہے کہ دنیا کی آبادی 70،60 سال میں دوگنی ہو چکی ہے۔پس موجودہ زمانہ کے حالات کے مطابق ہر قوم سوائے اُس قوم کے کہ جو نسل کشی کے لئے خود کوشش کر رہی ہو پہلے سے زیادہ بڑھی ہے۔پس قطع نظر اس کے کہ لوگ تبلیغ کے ذریعہ احمدیت میں داخل ہوتے ہیں عام قانون کے ماتحت یعنی تناسل کے ذریعہ بھی ہماری جماعت بڑھ رہی ہے اور پھر خدا تعالیٰ کے خاص قانون کے ماتحت افزائشِ نسل کے لحاظ سے ہماری جماعت دوسری جماعتوں اور قوموں سے زیادہ بڑھ رہی ہے۔میں نے دوسرے لوگوں کو دیکھا ہے غیر احمدیوں سے اگر سوال کرو کہ تمہاری کتنی اولاد ہے؟ تو زیادہ بچوں والے بھی إِلَّا مَا شَاءَ الله چار پانچ تک پہنچیں گے لیکن احمد یوں کو دیکھ لو آٹھ دس آدمی کے بعد ایک شخص ایسا نکل آئے گا جس کے آٹھ دس بچے ہوں گے۔یہ بہتات دوسری قوموں اور جماعتوں میں نہیں ملتی۔اگر جماعت اس نکتہ پر غور کرتی تو اسے پتہ لگتا کہ وہ کس طرح معجزانہ طور پر بڑھ رہی ہے۔باوجود غریب ہونے کے شاذ و نادر کچھ آدمیوں کو چھوڑ کر باقیوں کی نسل